پہلی بار بیٹی دعا کے ساتھ منائی دپیکا پاڈوکون-رنویر سنگھ نے شادی کی چھٹی سالگرہ

اس سال ان کی سالگرہ کا جشن اور بھی خاص رہا کیونکہ وہ اپنے گھر میں اپنی پیاری سی 'دعا' کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ کی سب سے مشہورجوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون نے کل اپنی بیٹی دعا کے ساتھ  اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منا ئی اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ یہ سالگرہ اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ منا رہے ہیں ۔ دونوں اس کو لے کر بہت خوش ہیں۔

رنویر اور دیپیکا کی لو اسٹوری، فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی، جو اس سال اپنی ریلیز کے 11 سال مکمل کر رہی ہے اور بہت جلد یہ جوڑی آن اسکرین اور آف اسکرین دونوں ہی جگہوں پر ایک خوب صورت لو اسٹوری بن گئی۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو ایک دوسرے کو اپنا ہمسفر بنایا۔


گزشتہ چند برسوں کے دوران، رنویر اور دیپیکا نے اپنی فلموں میں بہترین کیمسٹری سے ناظرین کا  دل جیت لیا ہے اور اپنی حقیقی زندگی میں بھی باہمی احترام، محبت اور بندھن کومداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس سال ان کا جشن اور بھی خاص ہے کیونکہ وہ اپنی گھر میں اپنی پیاری سی 'دعا' کے ساتھ ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔

2018 میں لیک کومو، اٹلی میں اپنی شاندار شادی سے لے کر 2024 میں پیرنٹ ہڈ کا نیا باب شروع کرتے ہوئے، رنویر اور دیپیکا یہ ثابت کرتے ہیں کہ حقیقی محبت واقعی موجود ہے۔واضح رہے کہ پاورکپل نے اپنی بیٹی دعا کو 2024 میں اس دنیا میں خوش آمدید کہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔