رانچی کی عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل پر عائد کیا 500 روپے کا جرمانہ!

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کی سول عدالت نے فلم اداکارہ امیشا پٹیل پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ امیشا کے خلاف چیک باؤنس اور فراڈ کیس میں سماعت کے دوران جرح کے لیے بدھ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>اداکارہ امیشا پٹیل</p></div>

اداکارہ امیشا پٹیل

user

قومی آواز بیورو

رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کی سول عدالت نے فلم اداکارہ امیشا پٹیل پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ امیشا کے خلاف چیک باؤنس اور فراڈ کیس میں سماعت کے دوران جرح کے لیے بدھ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

مقدمہ درج کرانے والے اجے سنگھ کی جانب سے عدالت میں ایک گواہ پیش کیا گیا۔ عدالت نے امیشا پٹیل کے وکیل سے گواہ سے جرح کرنے کو کہا لیکن انہوں نے اس کے لیے وقت طلب کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 7 اگست مقرر کر دی۔

خیال رہے کہ رانچی کی عدالت میں چل رہے اس معاملے کے سلسلہ میں فلم اداکارہ امیشا پٹیل نے گزشتہ 17 جون کو رانچی سول کورٹ کے سول جج سینئر ڈویژن ڈی این شکلا کی عدالت میں خودسپردگی کر دی تھی۔ سرینڈر کے بعد عدالت نے انہیں 10000 روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی۔


ارگوڑہ کے رہنے والے اجے کمار سنگھ نے 17 نومبر 2018 کو سی جے ایم کورٹ میں امیشا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امیشا پٹیل نے میوزک بنانے کے نام پر اجے کمار سنگھ سے ڈھائی کروڑ روپے لئے لیکن انہوں نے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ بعد میں امیشا نے فلم بنانے کے لیے بھی 2.5 کروڑ روپے لیے۔

دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے کے مطابق جب فلم 2018 میں ریلیز نہیں ہوئی تو اجے سنگھ نے رقم واپس مانگی۔ بعد میں، کافی تاخیر کے بعد امیشا نے 2.5 کروڑ اور 50 لاکھ روپے کے دو چیک دیئے، جو باؤنس ہو گئے۔ اس کے بعد اجے سنگھ نے امیشا پٹیل پر مقدمہ کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔