بالی ووڈ کے بہترین اداکار و ڈائریکٹر راکیش روشن

راکیشن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور اداکار سال 1970 میں فلم گھر گھر کی کہانی سے کی تھی۔ اس فلم میں وہ معاون اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں دینے والے راکیشن روشن کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ راکیش روشن نے ہدایت کار، فلمساز اور اداکار کے طور پر بالی وڈ میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ راکیش روشن ہندی سنیما میں ’کے‘ نام سے فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں۔

راکیش روشن کی پیدائش 6 ستمبر 1949 کو ممبئی میں ہوئی۔ راکیش روشن نے اپنی شروعاتی پڑھائی سینک اسکول سے پوری مکمل کی۔ راکیش روشن کی شادی پنکی سے ہوئی ہے جوکہ جے اوم پرکاش کی صاحب زادی ہیں۔ ان کے دو بچے بیٹا ریتیک روشن اور بیٹی سونینا روشن ہیں۔


ان کا پورا نام راکیش روشن لال ناگراتھ ہے۔ وہ ایک فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار ، اسکرین رائٹر ، ایڈیٹر ، ہندی فلموں کے سابق اداکار ہیں۔ راکیش کا تعلق فلمی گھرانے سے رہا۔ وہ گزرے زمانے کے معروف موسیقار روشن لال ناگراتھ کے بیٹے ہیں۔ ان کے بھائی راجیش روشن بھی ایک معروف موسیقار ہیں جبکہ ان کا بیٹا ریتک روشن اداکاری کے شعبے کا ایک معروف نام ہے۔ راکیش روشن نے 1970 ء سے 1980 اور 1989 کی دہائی تک 84 فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے جن قابل ذکر فلموں کی فلمسازی/ ہدایتکاری کی ان میں خون بھری مانگ، کامیڈی ڈرامہ کشن کہنیا، کرن ارجن ، کہو نہ پیار ہے، اور فکشن فلم کوئی مل گیا جیسے سیریز کی شامل ہے۔ انہیں سال 2003 میں کہو نہ پیار ہے کے لیے بہترین ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔


راکیشن نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور اداکار سال 1970 میں فلم گھر گھر کی کہانی سے کی تھی۔ اس فلم میں وہ معاون اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔انہوں نے اداکار کے طور پر بہت ہی کم فلموں میں کام کیا۔ جب اداکار کے طور پر ان کا کیریئر خاص نہیں رہا تو سال 1980 میں انہوں نے خود کی پروڈکشن کمپنی قائم کی- انہوں نے اپنے پروڈکشن بینر کے تحت اسی سال فلم آپ کے دیوانے بنائی۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے فلم کام چور بنائی جو کہ کامیاب ثابت ہوئی۔

انہوں نے نے ہدایت کاری کی شروعات فلم خود غرض سے کی۔ جو باکس آفس پر اوسط ثابت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور ڈائرکٹر کشن کہنیا، کرن ارجن جیسی فلمیں بنائی جو باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ سال 2000 میں راکیش روشن نے اپنے بیٹے ریتیک روشن کو متعارف کرانے کے لئے فلم کہو نہ پیار ہے کا ڈائرکشن کیا۔ جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس کے علاوہ اس فلم کے حصے میں کئی ایوارڈ بھی آئے۔


اس کے بعد سال 2003 میں انہوں نے پھر سے اپنے بیٹے کے ساتھ سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا کی ہدایتکاری کی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پریتی زنٹا اہم رول میں تھیں۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے کرش، کرش 3کی ہدایتکاری کی۔

بطور اداکار انہوں نے اوم شانتی اوم (کیمیو)، کوئی مل گیا، اکیلے ہم اکیلے تم، کھیل، میرا یار میرا دشمن، ایک اور سکندر، آخری کیوں؟، جاگ اٹھا انسان، آواز، ہماری بہو الکا، ہتھ کڑی، وکیل بابو، شریمان شرمتی، جیون دھارا، ہوٹل، بھلا نہ دینا، خوبصورت، آپ کے دیوانے، خاندان، جھوٹا کہیں کا، کھٹا میٹھا، دیوتا، دل اور دیوار، بلیٹ، زخمی، نفرت، آنکھوں آنکھوں میں، گھر گھر کی کہانی جیسے فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے کوئی مل گیا، کہو نہ پیار ہے، کوئلہ، کرن ارجن، کنگ انکل، کھیل، کشن کہنیا،کالا بازار، خون بھری مانگ، خود غرض جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔