غسل کرتے ہوئے راج کمار کوہلی کا دورۂ قلب سے انتقال، بیٹے ارمان کوہلی نے دروازہ توڑ کر نکالا باہر

جمعہ کی صبح راج کمار کوہلی غسل کرنے کے لیے غسل خانہ میں گئے تھے، کافی دیر تک وہ باہر نہیں آئے تو بیٹا ارمان کوہلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں راج کمار زمین پر گرے ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ارمان کوہلی (درمیان میں) اپنے والد راج کمار کوہلی (دائیں) اور والدہ (بائیں) کے ساتھ</p></div>

ارمان کوہلی (درمیان میں) اپنے والد راج کمار کوہلی (دائیں) اور والدہ (بائیں) کے ساتھ

user

قومی آواز بیورو

اداکارہ ارمان کوہلی کے والد راج کمار کوہلی کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ راج کمار کوہلی 93 سال کے تھے۔ رپورٹس کے مطابق آج ہی ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ راج کمار کوہلی مشہور فلمساز تھے۔ انھوں نے ’پتی، پتنی اور طوائف‘ اور ’جانی دشمن‘ جیسی فلمیں بنائی تھیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی صبح راج کمار کوہلی غسل کے لیے غسل خانہ میں گئے تھے۔ جب کافی دیر تک وہ غسل خانہ سے باہر نہیں آئے تو بیٹے ارمان کوہلی نے باتھ روم کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے۔ اندر انھوں نے جو نظارہ دیکھا اس سے ہوش اڑ گئے۔ راج کمار کوہلی زمین پر گڑے ہوئے تھے۔ انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن بچایا نہیں جا سکا۔


واضح رہے کہ فلموں کو پروڈیوس کرنے کے علاوہ راج کمار کوہلی نے کئی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ انھوں نے 1966 میں آئی فلم ’دُلا بھٹی‘ اور 1970 کی دہائی میں آئی دارا سنگھ کی فلم ’لٹیرا‘ کی ہدایت کاری کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی فلمیں بنائیں، جن میں دھرمیندر، جتیندر اور شتروگھن سنہا جیسے نام شامل ہیں۔ راج کمار کوہلی نے اپنے بیٹے ارمان کوہلی کے ساتھ بھی کچھ فلمیں بنائیں۔ ان میں 1993 میں آئی فلم ’اولاد‘ اور 1997 میں آئی فلم ’قہر‘ اہمیت کی حامل ہیں۔ 2002 میں آئی ارمان کوہلی اور منیشا کوئرالہ کی فلم ’جانی دشمن- ایک انوکھی کہانی‘ کی ہدایت کاری بھی راج کمار کوہلی نے ہی کی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور سنی دیول بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔