زندہ ہیں پونم پانڈے! اداکارہ نے خود ویڈیو شیئر کر کے اطلاع دی، فرضی خبر پھیلانے کی وجہ بیان کی
پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور سروائیکل کینسر کی وجہ سے ان کی موت واقع نہیں ہوئی ہے
ممبئی: پونم پانڈے کی اچانک موت کی خبر نے کل سب کو حیران کر دیا تھا۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کا انتقال سروائیکل کینسر سے ہوا۔ ان کی پی آر ٹیم نے بھی پونم کی موت کی تصدیق کی تھی لیکن اس سے آگے کوئی معلومات نہیں تھی۔ آج بالآخر اداکارہ کی موت کے معمہ سے پردہ اٹھ گیا۔ دراصل اداکارہ نے خود انسٹا پر ویڈیو شیئر کر کے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور وہ سروائیکل کینسر سے نہیں فوت نہیں ہوئی ہیں۔
اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پونم پانڈے نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی موت کی فرضی خبر کیوں پھیلائی تھی۔ پونم پانڈے نے کہا، ’’آپ سب کے ساتھ ایک اہم بات شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں یہاں زندہ ہوں، سروائیکل کینسر نے مجھے نہیں مارا، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اس نے ہزاروں خواتین کی جانیں لے لی ہیں، جنہیں اس بیماری سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کچھ دگیر کینسروں کے برعکس، سروائیکل کینسر سے صحت یابی ممکن ہے۔ اہم چیز ایچ پی وی ویکسین ہے اور اس کی تشخیص بروقت کی جائے۔ ہمارے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے ذرائع ہیں کہ اس بیماری سے کسی کی جان نہ جائے۔ آئیے تنقیدی بیداری کے ساتھ ایک دوسرے کو بااختیار بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر خاتون کو اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ اداکارہ نے اپنے بائیو میں ایک لنک شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔