'جسم سے لیکر کپڑوں تک کیا گیا جج‘: پرینیتی چوپڑا نے کیا اپنے درد کا اظہار
پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دور کی جدوجہد کے بارے میں بات کی جب میں وہ فٹ ہونے کے لیے ٹرینر کو فیس بھی نہیں دے سکتی تھیں۔
حال ہی میں فلم 'امر سنگھ چمکیلا' میں نظر آنے والی پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کی۔ اس نے کہا کہ ابتداع میں اس نے زیادہ پیسے نہیں کمائے تھے۔پرینیتی نے بتایا کہ ’ انھیں وہ وقت یاد ہے جب کسی نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ فٹنس کے لیے ہر ماہ 4 لاکھ روپے نہیں دے سکتی ہیں تو انھیں اس انڈسٹری میں آنے سے پہلے دوبارہ سوچنا چاہیے۔‘
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق پرینیتی چوپڑا نےانٹرویو کے دوران بتایا کہ 'وہ امیر پس منظر سے نہیں آتیں۔ وہ شروع میں بالی ووڈ کے طریقوں یا ممبئی میں لوگوں کے کام کرنے کے طریقے کو نہیں سمجھتی تھیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'جو لوگ پہلے سے یہاں کے تھے اور اس انڈسٹری کو پہلے سے جانتے تھے، انہوں نے مجھے بہت سمجھایا۔'
پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں زیادہ کمائی نہیں کی۔ انہیں وزن کم کرنے کے لیے ایک ٹرینر کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا جس کی فیس لاکھوں میں تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کہہ رہی تھی کہ میرے پاس ہر ماہ دینے کے لیے 4 لاکھ روپے نہیں ہیں۔ میں ابھی اتنے پیسے نہیں کماتی یہ میری تیسری فلم ہے۔
اداکارہ نے کہا، 'اس وقت انڈسٹری میں بہت سے لوگ مجھے جسم سے لے کر کپڑوں تک ہر چیز پر جج کرتے تھے۔ مجھے اپنی پہلی فلم کے لیے 5 لاکھ روپے ملے۔ اگر وہ اس میں سے 4 لاکھ روپے ٹرینر کو دے دیتی تو وہ باقی اخراجات کیسے پورے کرتی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تو آپ کو اس انڈسٹری میں نہیں آنا چاہیے تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔