آسکر 2023: فلم ’آرآرآر‘ نے پھر رقم کی تاریخ، 'بیسٹ اوریجنل سانگ' کا ایوارڈ جیتا
ایم ایم کیروانی نے آسکر کے اسٹیج پر گاتے ہوئے تقریر کی، انہوں نے کہا- یہ ممکن بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، انہوں نے اپنی تقریر میں سب کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت کو دوسرا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ بھارتی فلم آرآرآر کے گانے ناٹو ناٹو‘ نے آسکر جیت لیا ہے۔ بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آرآرآر کا گانا ناٹو ناٹو نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ ایم ایم کیروانی نے آسکر کے اسٹیج پر گاتے ہوئے تقریر کی، انہوں نے کہا- یہ ممکن بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، انہوں نے اپنی تقریر میں سب کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یورپ میں 20 ملین سے زائد بچے غربت کا شکار، رپورٹ
آسکر کے اسٹیج پر گانا ناٹو ناٹو کو متعارف کرواتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا، 'یہ وہ گانا ہے جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ اگر آپ ناٹو ناٹو کے بارے میں نہیں جانتے تو اب آپ جاننے والے ہیں۔ اس کے بعد غیر ملکی ستاروں نے اسٹیج پر اس گانے پر پرفارم کیا۔ آخری بار اے آر رحمان نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ 2008 میں فلم 'سلم ڈاگ ملینیئر' کے گانے 'جے ہو' کے لیے جیتا تھا۔ ہندوستان کو یہ اعزاز اب 15 سال بعد ملا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔