نیویارک فلم کریٹیکل سرکل ایوارڈس: ایس ایس راجامولی کو فلم ’آرآرآر‘ کے لیے ملا ’بیسٹ ڈائریکٹر‘ کا خطاب

ہندوستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کیٹگری میں فلم ’آرآرآر‘ کا انتخاب نہیں ہو پایا، فلم کے میکرس نے آسکر کی 14 الگ الگ کیٹگری میں فلم کو سبمٹ کیا ہے جس کے لیے تشہیری عمل جاری ہے۔

راجامولین تصویر آئی اے این ایس
راجامولین تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

فلم ’باہوبلی‘ اور ’آرآرآر‘ جیسی فلموں سے اپنی ایک الگ شناخت بنا چکے مشہور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کو نیویارک فلم کریٹیکل سرکل ایوارڈس میں بیسٹ ڈائریکٹر کا خطاب ملا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں ان کی فلم ’آرآرآر‘ کے لیے دیا گیا ہے۔ اس فلم نے ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی خوب کمائی کی ہے اور فلم ناقدین کی تعریف بھی حاصل کی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ راجامولی کو ملا یہ انعام انھیں آسکر ایوارڈس کی ریس میں کافی فائدہ پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’آرآرآر‘ اس سال کی زبردست ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم کی کمائی اور دنیا بھر میں اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے آسکر ایوارڈس کے لیے بھیجنے کا بھی خوب مطالبہ کیا گیا۔ حالانکہ ہندوستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کیٹگری میں راجامولی کی فلم کا انتخاب نہیں ہو پایا۔ لیکن ’آرآرآر‘ کے میکرس نے آسکر کی 14 الگ الگ کیٹگری میں فلم کو سبمٹ کیا ہے جس کے لیے تشہیری عمل جاری ہے۔


بہرحال، راجامولی کو ’آرآرآر‘ کے لیے نیویارک فلم کریٹیکل سرکل ایوارڈ ملنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم ناقدین میں فلم کو لے کر کافی اچھا ماحول بنا ہوا ہے۔ اس باوقار ایوارڈ کے ملنے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ آسکر اکیڈمی کے اراکین مزید سنجیدگی کے ساتھ اس فلم کو اپنی پسند میں رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔