وزیر اعلی بننے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا: رجنی کانت
رجنی کانت نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی نظام اور تمل ناڈو کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی اگر ابھی نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہوگی۔
چنئی: تمل کے مشہور اداکار اور سیاسی عزائم سے لبریز رہنما رجنی کانت نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے کبھی وزیر اعلی بننے کا نہیں سوچا اور وہ پارٹی صدر بننے کو ترجیح دیں گے۔ رجنی کانت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے وزیر اعلی بننے کے لیے نہیں سوچا، یہ میرے خون میں نہیں ہے‘‘۔
رجنی کانت نے پارٹی صدر اور وزیر اعلی کی ذمہ داری کے حوالہ سے کہا کہ اگر میری پارٹی 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات لڑتی ہے تو میں پارٹی صدر بننے کا فیصلہ کروں گا۔ رجنی کانت نے اگرچہ ابھی تک اپنی پارٹی شروع نہیں کی ہے۔
سرکردہ اداکار نے کہا کہ دو پاور سینٹر ہونے سے کوئی الجھن نہیں ہوگی۔ پارٹی صدر کو اپوزیشن لیڈر کی طرح ہونا چاہیے، جو وزیر اعلی سے سوال کر سکے۔ حکمراں پارٹی کا لیڈر اور وزیر اعلی دو الگ الگ آدمی کے پاس ہونے چاہیے۔ پارٹی لیڈر نظریہ پر چلنے کے لئے ہدایات دینے والا اور وزیر اعلی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی طرح ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی حکومت بنانے میں مدد اور حکمرانی میں نوجوان اور باصلاحیت لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ایک لنک بننے کی کوشش کروں گا۔ پارٹی اور اس کی قیادت والی ممکنہ حکومت کے لئے الگ الگ سربراہ ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی نظام اور تمل ناڈو کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی اگر ابھی نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Mar 2020, 4:11 PM