کنگنا پر شکنجہ کسنے کی تیاری، منشیات معاملہ کی جانچ کرے گی ممبئی پولیس
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اسمبلی میں کہا تھا کہ اداکار ادھین سمن کے تبصرے کی بنیاد پر فلم کوئن کی اداکارہ (کنگنا رناوت) پر منشیات لینے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور مہاراشٹر کی حکمراں جماعت شیو سینا کے تنازعہ میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے کنگنا کے خلاف منشیات کے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں کنگنا کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے دو دن بعد یہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ریاست کے محکمہ داخلہ کے ایک خط میں میں ادھین سمن ے ایک پرانے انٹرویو کے ڈرگ لنک کی بنیاد پر جانچ شروع کرنے کے حکم کے بعد ممبئی پولی نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اسمبلی میں کہا تھا کہ فلم کی اداکار ادھین سُمن کے انٹرویو کی بنیاد پر فلم کوئن کی اداکارہ (کنگنا رناوت) پر منشیات لینے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
کنگنا کے ساتھ مبینہ طور پر ڈیٹ کرنے واہے ادھین سُمن نے 2016 کے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ اداکارہ نے 2008 میں ایک پارٹی کے دوران ان سے نشہ لینے کو کہا تھا۔ تاہم، ادھین نے اب اس انٹرویو پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھین نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ انہیں اس معاملے میں گھسیٹا جائے۔
واضح رہے کہ کنگنا ممبئی اور یہاں کی پولیس سے متعلق اپنے بیانات کے حوالے سے تنازعات میں ہیں اور اس معاملے پر شیوسینا کے نشانے پر ہیں۔ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت ان بیانات کے بعد کنگنا کو ممبئی نہ آنے کا مشورہ دیا تھا، جس پر کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے کر ڈالا۔
شیوسینا کے زیرانتظام بی ایم سی نے بدھ کی صبح کنگنا کے باندا میں واقع بنگلے میں 'غیرقانونی تعمیرات' کو منہدم کرنے کے لئے یک کارروائی کی تھی۔ تاہم، اس کے فورا بعد ہی کنگنا کو ہائی کورٹ سے راحت مل گئی اور بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔