فلم اداکارہ سنی لیون کے ’مدھوبن‘ گانے پر اعتراض، مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناراض
نروتم مشرا نے کہا کہ میوزک کمپنی ’سا رے گا ما‘ کی جانب سے اداکارہ سنی لیون پر مشتمل گانے 'مدھوبن میں رادھیکا ناچے رے' کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اب یہ معاملہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ اداکارہ سنی لیون کے گانے "مدھوبن میں رادھیکا ناچے رے" کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد مستقبل میں ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف انتباہ نہیں دیا جائے گا، براہ راست کارروائی کی جائے گی۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ میوزک کمپنی ’سا رے گا ما‘ کی جانب سے اداکارہ سنی لیون پر مشتمل گانے 'مدھوبن میں رادھیکا ناچے رے' کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد اب یہ معاملہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، لیکن مستقبل میں ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کسی بھی کوشش پر انتباہ نہیں سیدھے کارروائی کی جائے گی۔
قبل ازیں کل ڈاکٹر مشرا نے محتاط لہجے میں کہا تھا کہ وہ اس مسئلہ پر قانونی ماہرین سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اس متنازع گانے کو تین دن میں نہ ہٹایا گیا تو وہ اس معاملے میں قانونی کارروائی کریں گے۔ اتر پردیش کے متھرا میں سنی لیون کے اس متنازع گانے کے خلاف سنت سماج نے بھی احتجاج کیا تھا اور قانونی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔