لاک ڈاؤن: امیتابھ بچن ایک لاکھ دہاڑی مزدور فیملی کی امداد کریں گے
امیتابھ بچن نے آل انڈیا فلم ایمپلائز کنفیڈریشن سے منسلک ایک لاکھ یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا (ایس پی این) نے امیتابھ کی اس پہل کی حمایت کی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے آل انڈیا فلم ایمپلائز کنفیڈریشن سے منسلک ایک لاکھ یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی ا مداد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ کا قہر ہندوستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہے۔ کورونا وائرس کے قہر کے اثرات لوگوں کی روزی روٹی پر بھی پڑے ہیں۔ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی امداد کو آگے آ رہی ہیں۔
امیتابھ بچن نے آل انڈیا فلم ایمپلائز کنفیڈریشن سے منسلک ایک لاکھ یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا (ایس پی این ) نے امیتابھ کی اس پہل کی حمایت کی ہے۔ سونی پکچرز نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہا ’’جس غیر معمو لی حالات میں ہم ہیں، اس میں امیتابھ بچن کی طرف سے شروع کی گئی پہل ’وی آر ون‘ کی سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا اور کلیان جیولرز نے حمایت کی ہے۔ اس کے ذریعے ملک بھر میں ایک لاکھ کنبوں کے ماہانہ راشن کے لئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او این پی سنگھ نے کہا کہ اپنی سی ایس آر پہل کے تحت ایس پی آر نے امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر انڈین فلم اور ٹیلی ویژن صنعت کے یومیہ مزدوروں کے اہل خانہ کی امداد کرنے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایس پی این کی حمایت کم از کم 50 ہزار مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ایک ماہ کا راشن یقینی بنائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔