کمار گورو نے ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی

بالی ووڈ میں کمار گورو کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں ’لور بوائے‘کے طور پر شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویکیپیڈیا</p></div>

فائل تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویکیپیڈیا

user

یو این آئی

11 جولائی 1960 کو پیدا ہوئے منوج تلی عرف کمار گورو، بچپن سے ہی اپنے والد راجندر کمار کی طرح اداکار بننا چاہتے تھے۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1981 میں اپنے والد کی بنائی گئی فلم ’لواسٹوری ‘سے کیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد کمار گورو نے تیری قسم،اسٹار،لورس اور رومانس جیسی فلموں میں کام کیا۔ تیری قسم کے علاوہ تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں ۔

سال 1985 میں کمار گورو کی ایک اور سپر ہٹ فلم ’نام‘ ریلیز ہوئی لیکن اس فلم کی کامیابی کا کریڈٹ سنجے دت کے حصے میں آیا۔1991 میں آئی فلم اندرجیت میں کمار گورو کو امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس میں ان کا کردار کسی حد تک پسند کیا گیا۔اپنے فلمی کیریئر میں کمار گورو نے تقریباً 16 فلموں میں کام کیا۔جن میں ہم ہیں لا جواب، آل راؤنڈر، ڈائیوورس، ایک سے بھلے دو، جانم، بیگانہ، البیلا، آج، گونج، جرأت ، ہائے میری جان اور پھول شامل ہیں۔


سال 2002 میں ریلیز ہوئی فلم کانٹے کمار گورو کے کیریئر کی آخری ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔ انہوں نے سال 2004 میں روہت جگیسر کی ایک امریکی فلم گینی 1938میں بھی کام کیا جسےایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔
ان کی شادی نرگس اور سنیل دت کی بیٹی نمرتا دت سے ہوئی۔اس طرح رشتے میں وہ سنجے دت اور پریہ دت کے بہنوئی ہیں۔ کمار گورو آج کل فلموں سے دور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔