آسکر کے لیے کرن راؤ نے اپنی فلم 'لاپتہ لیڈیز' کی تشہیر شروع کی، نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد
مشہور شیف وکاس کھنہ نے 'لاپتہ لیڈیز' کے لیے آسکر کیمپیننگ ایونٹ کا انعقاد اپنے بنگلہ میں کرکے پوری ٹیم کو نیک خواہشات پیش کی ہے۔ فلم کا انگریزی نام تبدیل کرکے 'لاسٹ لیڈیز' کر دیا گیا ہے۔
کرن راؤ اپنی فلموں میں سماجی پیغام دینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں ان کی ایک اور فلم 'لاپتہ لیڈیز' ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ اس فلم کی چرچا ملک ہی نہیں بلکہ غیر ملکوں میں بھی خوب ہو رہی ہے۔ فلم کو ستمبر مہینے میں 97ویں آسکر ایوارڈس میں بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ منگل سے کرن راؤ اور ان کی پوری ٹیم نے آسکر کے لیے فلم کی تشہیر شروع کر دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ تشہیری مہم کے لیے کرن راؤ نے فلم کے نام میں تھوڑی تبدیلی کی ہے، اس کی جانکاری انہوں نے گزشتہ دن ایک پوسٹر جاری کرکے دی، جس میں فلم کا انگریزی نام بدل کر 'لاسٹ لیڈیز' کردیا گیا ہے۔
اس درمیان مشہور شیف وکاس کھنہ نے 'لاپتہ لیڈیز' فلم کی کاسٹ کے لیے نیو یارک میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں ایک انسٹا گرام پوسٹ میں اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'لاپتہ لیڈیز' کے آسکر کیمپیننگ ایونٹ کا انعقاد اپنے بنگلہ میں کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا "جب دل سے دعا آتی ہے، جیت لو دنیا، یہی احساس کل ہوا جب ہم 'لاسٹ لیڈیز' (لاپتہ لیڈیز) کے آسکر کیمپیننگ ایونٹ کا انعقاد بنگلہ میں کر رہے تھے۔"
وہیں وکاس کھنہ نے کرن راؤ کے بارے میں کہا کہ "کرن، آپ ایک سچی فنکار ہیں، جو ایسی یادگار فلم بنا پائیں۔" انہوں نے عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نرم دل شخص کہا۔
قابل ذکر ہے کہ 'لاپتہ لیڈیز' فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری کرن راؤ نے ادا کی ہے جبکہ عامر خان نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پرتبھا رانٹا، اسپرش شریواستو اور نتانشی گوئل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ آسکر کے بارے میں بات کی جائے تو اس فلم کو 29 دیگر فلموں کے مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔