’منی کرنیکا‘ کی مخالفت کرنے والی ’کرنی سینا‘ پر کنگنا کا حملہ، کہا ’میں بھی راجپوت ہوں، سب کو برباد کر دوں گی‘

کرنی سینا کے مہاراشٹر برانچ نے 17 جنوری کو یہ الزام عائد کرتے ہوئے فلم کی مخالفت کی کہ فلم میں ایک برطانوی افسر کے ساتھ لکشمی بائی کا رشتہ دکھایا گیا ہے۔ اس لیے فلم ریلیز سے پہلے انھیں دکھائی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کنگنا رانوت کی فلم ’منی کرنیکا- دی کوئن آف جھانسی‘ کا انتظار ان کے چاہنے والے شدت سے کر رہے ہیں لیکن ’پدماوت‘ فلم کی مخالفت کرنے والی ’کرنی سینا‘ نے کنگنا کی فلم کے خلاف بھی اعتراض ظاہر کر دیا ہے۔ ’منی کرنیکا‘ کی پرزور مخالفت انھوں نے شروع کر دی ہے اور کرنی سینا کا کہنا ہے کہ فلم ریلیز سے پہلے انھیں دکھائی جائے ورنہ احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ لیکن اپنی بے باکی کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا نے کرنی سینا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ ’’اگر کرنی سینا نے پریشان کرنا بند نہیں کیا تو میں انھیں برباد کر دوں گی۔‘‘

میڈیا ذرائع کے مطابق کرنی سینا کے اعتراض پر کنگنا راناوت کافی ناراض ہیں۔ دراصل کرنی سینا کے مہاراشٹر برانچ نے گزشتہ جمعرات کو یہ الزام عائد کرتے ہوئے فلم کی مخالفت کی کہ فلم میں ایک برطانوی افسر کے ساتھ لکشمی بائی کا ناجائز رشتہ دکھایا گیا ہے۔ کرنی سینا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں رانی لکشمی بائی کو ایک خاص گانے پر رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جو کہ روایتوں کے خلاف ہے۔ اسی وجہ سے کرنی سینا کے لوگوں نے فلمسازوں سے فلم ریلیز کرنے سے قبل انھیں دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن کنگنا نے دھمکی آمیز انداز میں کرنی سینا سے کہہ دیا ہے کہ ’’میں بھی راجپوت ہوں، اور اگر کسی نے کوئی ہنگامہ کیا تو میں سب کو برباد کر دوں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔