بلقیس بانو پر فلم بنانا چاہتی ہیں کنگنا رانوت، اسکرپٹ بھی تیار، لیکن...
حال ہی میں سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران پانچ مہینے کی حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 11 قصورواروں کی رِہائی کو خارج کر دیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلقیس بانو معاملے پر مبنی ایک فلم کی اسکرپٹ تیار ہے، لیکن نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سپورٹ کی کمی کے سبب وہ ایسا نہیں کر سکیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران پانچ مہینے کی حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے اور اس کے کنبہ کے کچھ اراکین کا قتل کرنے والے 11 قصورواروں کی رِہائی کو خارج کر دیا تھا۔
بہرحال، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک یوزر نے کنگنا سے بلقیس بانو پر فلم بنانے سے متعلق جب سوال پوچھا تو انھوں نے کھل کر اپنی بات رکھی۔ یوزر نے سوال کیا تھا کہ ’’کنگنا رانوت جی، خواتین کی خود مختار کے تئیں آپ کا جنون بے حد پُرجوش کرنے والا ہے۔ کیا آپ ایک مضبوط فلم کے ساتھ بلقیس بانو کی کہانی بتانا چاہیں گی؟ کیا آپ بلقیس بانو، فیمنزم یا کم از کم انسانیت کے لیے ایسا کر سکتی ہیں؟‘‘
اس سوال کے جواب میں کنگنا رانوت نے بتایا کہ وہ طویل مدت سے ایسی فلم بنانا چاہتی تھیں، لیکن سپورٹ کی کمی کے سبب وہ فلم نہیں بنا پائیں۔ یوزر کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں یہ کہانی بنانا چاہتی ہوں۔ میرے پاس اسکرپٹ تیار ہے۔ میں نے اس پر تین سال تک ریسرچ کیا ہے اور کام بھی کیا ہے۔ لیکن نیٹ فلکس، پرائم ویڈیو اور دیگر اسٹوڈیو نے مجھے لکھا کہ ان کے پاس کلیئر گائیڈلائنس ہیں کہ وہ مبینہ سیاست سے متاثر فلمیں نہیں بناتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’جیو سنیما کا کہنا ہے کہ ہم کنگنا کے ساتھ کام نہیں کرتے، کیونکہ وہ بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں اور ’زی‘ انضمام کے دور سے گزر رہا ہے۔ ایسے میں میرے پاس کیا متبادل ہے؟‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔