اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے عدالت سے مانگی بیرون ملک جانے کی اجازت، آئیفا ایوارڈس میں شرکت کی خواہش

کچھ فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھی جیکلین فرنانڈیز کو بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے، انھوں نے ابوظہبی، فرانس اور نیپال کا سفر کرنے کے لیے بھی عدالت سے اجازت مانگی ہے۔

جیکلین فرنانڈیز، تصویر آئی اے این ایس
جیکلین فرنانڈیز، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ٹھگ سکیش چندرشیکھر کے ساتھ اپنے رشتوں کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نگاہ میں آئی بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے دہلی کی ایک عدالت میں ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈس میں حصہ لینے کے لیے 15 دنوں کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سکیش چندرشیکھر کے خلاف رنگداری معاملے میں جیکلین کی 7.27 کروڑ روپے کی ملکیت قرق کی ہے۔ اب اداکارہ نے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹھگ سکیش چندرشیکھر سے متعلق معاملے میں ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے انھیں گزشتہ سال دسمبر میں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق جیکلین فرنانڈیز نے ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈس کے لیے دہلی کی ایک عدالت میں عرضی دے کر 15 دنوں کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کچھ فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھی انھوں نے ابوظہبی، فرانس، اور نیپال کا سفر کرنے کی خواہش عدالت کے سامنے رکھی ہے۔


واضح رہے کہ جب سے جیکلین فرنانڈیز اور سکیش چندرشیکھر کے درمیان روابط کی خبریں سامنے آئی ہیں، تب سے ای ڈی نے جیکلین کے خلاف سختی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سکیش چندرشیکھر کے خلاف رنگداری معاملے میں جیکلین کی 7.27 کروڑ روپے کی ملکیت قرق کی ہے۔ ای ڈی نے واضح کیا ہے کہ اداکارہ سکیش معاملے میں ملزم نہیں بلکہ ایک مشتبہ ہیں۔ چونکہ اداکارہ اور ان کے گھر والوں کو سکیش سے مہنگے تحائف ملے ہیں، اس لیے جیکلین کو بعد میں پوچھ تاچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیش نے جیکلین کو 5.71 کروڑ کے تحائف دیئے تھے جس میں کار، مہنگے سامان، بلی، گھوڑا اور فنڈ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔