ہیرا منڈی: آزادی سے پہلے کے لاہور پر مبنی سنجے لیلا کی ویب سیریز، عالیہ بھٹ مفت کام کرنے کو تیار!

عالیہ بھٹ نے بھنسالی سے کہا تھا کہ کردار چاہے کوئی بھی ہو چلے گا، وہ 'ہیرا منڈی' میں مفت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس
عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری اتنی زیادہ پسند آ رہی ہے کہ وہ ان کی فلم میں مفت میں بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عالیہ بھٹ نے سنجے لیکلا بھنسالی کی ہدایت والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کیا ہے اور اس کے بعد وہ کافی پر جوش نظر آ رہی ہیں, یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی آئندہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے لئے ایک رول طلب کیا ہے۔

اس بارے میں بھنسالی سے وابستہ نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ عالیہ نے بھنسالی سے کہا، ’’مجھے ہیرا منڈی میں کوئی بھی رول دی دیجئے۔ کوئی بھی رول ہو اور میں اسے بالکل مفت ادا کروں گی۔‘‘ تاہم بھنسالی نے عالیہ کی مفت کام کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ انہیں ان کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔


ویب سیریز ہیرامنڈی خواتین پر مرکوز ہوگی اور اس میں بالی ووڈ کی ئی اداکارائیں نظر آئیں گی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ویب سیریز میں سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں کل سات ایپی سوڈ ہوں گے اور پہلے ایپی سوڈ کی ہدایت خود بھنسالی کریں گے، جبکہ بقیہ ایپی سوڈ کی ہدایت کاری کی ذمہ داری وبھو پوری کو سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہیرا منڈی آزادی سے پہلے کے پاکستانی شہر لاہور کی منظر کشی کی گئی ہے۔ ہیرا منڈی لاہور کا بدنام علاقہ ہے اس ویب سیریز میں وہاں کی طوائفوں کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ہیرا منڈی نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔ بھنسالی اس پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں، "ہیرا منڈی لاہور کی طوائفوں کی ایک اہم کہانی ہے، جو گزشتہ 14 سالوں سے میرے ذہن میں تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔