عامر خان کے شیدائیوں کو ملی خوشخبری، 2 ’گجنی‘ ایک ساتھ آئیں گے نظر، سیکوئل کی پلاننگ شروع

’پنک وِلا‘ کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم ’گجنی‘ اور سوریا کی فلم ’گجنی‘ کے میکرس ایک خاص طرح کا منصوبہ بنا رہے ہیں، کچھ ایسا کرنے والے ہیں جس سے فلم کا سیکوئل ’گجنی 2‘ لوگوں کے ہوش اڑا دے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’گجنی‘ کے اداکار سوریا اور عامر خان، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فلم ’گجنی‘ کے اداکار سوریا اور عامر خان، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

عامر خان کی آخری فلم 2022 میں ’لال سنگھ چڈھا‘ نام سے ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد عامر نے طویل بریک لے لیا، لیکن اب یکے بعد دیگرے ان کے شیدائیوں کو کئی خوشخبریاں مل رہی ہیں۔ تازہ خبر یہ ہے کہ فلم ’گجنی‘ کے سیکوئل ’گجنی 2‘ کی منصوبہ بندی شروع ہو گئی ہے۔ یعنی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ کے آگے کی کہانی آنے والے سالوں میں دیکھنے کو ملے گی۔

اس سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ ’گجنی 2‘ میں دو گجنی ایک ساتھ دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ دراصل ’گجنی‘ کے میکرس ایسی تیاری کر رہے ہیں کہ سنیما ہال میں دو گجنی فلموں کو ایک ساتھ ریلیز کیا جائے۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے! معاملہ کچھ یوں ہے کہ فلم ’گجنی‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان نے اہم کردار نبھایا تھا۔ لیکن اس سے قبل اے آر مرگداس کی ہی ہدایت کاری میں بننے والی تمل زبان کی فلم ’گجنی‘ میں سپراسٹار سوریا نے اہم کردار نبھایا تھا۔ ہندی فلم حقیقت میں تمل فلم کا ہی ہندی ریمیک تھا۔ ’پنک وِلا‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’گجنی‘ کے میکرس فلم کے سیکوئل کو لے کر ایک خاص طرح کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ خاص پلاننگ لوگوں کے ہوش اڑا دے گی۔


سامنے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندی اور تمل دونوں ہی زبان میں ’گجنی 2‘ کو بنایا جائے گا۔ ہندی ورژن میں عامر خان اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور تمل ورژن میں سوریا اہم کردار نبھائیں گے۔ ان دونوں ہی ورژن کو ایک ساتھ بڑے پردے پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ یعنی 2 ’گجنی‘ ایک ساتھ سنیما ہال میں دکھائی دیں گے۔ حال ہی میں سوریا نے ایک بیان بھی دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اور عامر خان کی ’گجنی 2‘ کو ایک ساتھ لے کر آنے والے ہیں۔ ظاہر ہے اس خبر سے فلم شائقین کی خوشی دوبالا ہو جائے گی۔ حالانکہ یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ فلمیں کب تک ریلیز کی جائیں گی۔