نہیں رہے مشہور اداکار گریش كرناڈ، 81 سال کی عمر میں ہوا انتقال

گریش كرناڈ نے فلموں میں اداکاری کے علاوہ ڈرامہ، اسکرپٹ، رائٹنگ اور ہدایت کاری میں زیادہ تر وقت دیا، ان کی پیدائش 19 مئی 1938 کو مہاراشٹر کے ماتھیران میں ہوا تھا، ان کی بچپن سے ہی ڈرامے میں دلچسپی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مشہور اداکار، ڈرامہ نگار اور گیان پيٹھ ایوارڈ سے سرفراز گریش كرناڈ کا آج صبح 81 سال کی عمر میں بنگلور میں انتقال ہو گیا، خبروں کے مطابق ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا، وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، ان کے انتقال سے فلم اور ادب کی دنیا میں غم کی لہر ہے۔

ان کی پیدائش 19 مئی 1938 کو مہاراشٹر کے ماتھیران میں ہوا تھا، ان کو بچپن سے ہی ڈرامے میں دلچسپی تھی، کرنارڈ ایک معاصر مصنف تھے جنہوں نے کنڑ زبان اور ہندوستانی تھیٹر کے میدان میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم تعلیم کرناٹک کے اترکنڑ اور دھارواڑ میں حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اسکول کے وقت سے ہی تھیٹر میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ گریش كرناڈ نے 1970 میں کنڑ فلم ’سنسکار‘ سے بطور اسکرپٹ رائٹر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔


گریش كرناڈ نے کرناٹک کے آرٹ کالج سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ میں آگے کی تعلیم مکمل کی اور پھر ہندوستان لوٹ آئے، چنئی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس میں 7 سال تک انہوں کام کیا، اس دوران جب ان کا دل کام میں نہیں لگا تو انہوں نے نوکری سے استعفی دے دیا، اس کے بعد انہوں نے تھیٹر میں کام کرنے شروع کر دیا۔


گریش كرناڈ نے تھیٹر میں کچھ دنوں تک کام کرنے کے بعد شکاگو چلے گئے، انہوں نے امریکہ کے شکاگو یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔ حالانکہ کچھ ہی دنوں بعد انہوں نے وہاں سے بھی کام چھوڑ دیا اور ہندوستان واپس لوٹ آئے، ہندوستان لوٹنے کے بعد وہ مکمل طور پر ادب اور فلموں سے جڑ گئے، اس دوران انہوں نے علاقائی زبانوں میں بہت فلمیں بنائیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ییاتی، تغلق، ہے ودن، انجو مالگے، اگنی نمتومالے، اور ناگ منڈل وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا ’تغلق‘ ڈرامہ کا انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔انہوں نے آپ پرائے، کردار، دروازہ مالک، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے جیسی فلموں میں انہوں نے کام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔