فلم ’بھارت‘: سلمان خان اور کترینہ کیف کا ’فرسٹ لُک‘ جاری

سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا فرسٹ لک جاری ہو گیا ہے۔ سلمان خان کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی تصویر کو محض ایک گھنٹے میں 6 لاکھ سے زائد لائیک اور شیئر مل چکے ہیں۔

تصویر ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/BeingSalmanKhan">@BeingSalmanKhan</a>
تصویر ٹوئٹر/@BeingSalmanKhan
user

قومی آواز بیورو

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری والی فلم ’بھارت‘ کا سلمان خان اور کترینہ کیف کا ’فرسٹ لُک‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ خود سلمان خان نے اپنے ویریفائڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سب سے پہلے فرسٹ لک کی تصویر جاری کی۔ تصویر میں سلمان ’انڈو ویسٹرن‘ سوٹ پہنے ہوئے اور مونچھ میں نظر آ رہے ہیں جبکہ کترینہ نے سبز رنگ کا ایمبرائیڈڈ لہنگا پہنا ہوا ہے۔ دونون کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

محض ایک گھنٹہ کے اندر سلمان-کترینہ کی تصویر کو 6 لکھ سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے۔ سلمان خان کی اس فلم میں کترینہ جو کردار ادا کر رہی ہیں اسے پرینکا چوپڑا نے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ دراصل یہ فلم پہلے پرینکا نے سائن کی تھی لیکن بعد میں کچھ نجی مصروفیات کی بنا پر پرینکا نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد یہ فلم کترینہ کو حاصل ہو گئی۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کافی مشہور ہے اور جب بھی یہ پردہ سیمیں پر نظر آتی ہے تو باکس آفس پر اچھا منافع کماتی ہے۔ فلم کا فرسٹ لک منظر عام پر آنے کے بعد اب شائقین کو اس فلم کے ٹیزر اور ٹریلر کا انتظار ہے۔ تاحال ٹریلر ریلیز ہونے کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔