75 روپے کمانے والے سلمان آج ایک دن میں کماتے ہیں 63.7 لاکھ روپے

سلمان خان آج اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ وہ نہ صرف ملک میں سب سے زیادہ ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے والے اداکار ہیں بلکہ فوربس کی لسٹ میں بھی سب سے اوپر کے پائیدان پر رہنے کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

قومی آواز بیورو

بالی و وڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی فلموں کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں لیکن آج جس وجہ سے وہ سرخیوں میں ہیں وہ فلموں سے تھوڑا جدا معاملہ ہے ۔یہ معاملہ20سال پرانا اور اس وقت کا ہے جب سلمان خان راجستھان میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

سلمان کا سلمان بننے کا سفر تو کئی مرتبہ سنا ہوگا لیکن اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہوں گےکہ سلمان کی پہلی کمائی کتنی تھی اور کیسے شروع ہوئی تھی، سلمان کا بالی ووڈ کا سفر اور یہ مقام حاصل کرنے کے لئے انہوں نےکتنی محنت کی ہوگی ۔

کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا ،لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ سلمان کو پہلی مرتبہ کمائی کی شکل میں جو رقم ملی تھی وہ محض 75روپے تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں انہوں نے ایک ڈانس شو میں بطور بیک گراؤنڈ ڈانسر کی پرفارمنس کی تھی جس کے لئے انہیں 75روپے ملے تھے یعنی یہ تھی ان کی پہلی کمائی۔ لیکن اس کمائی کے بعد سلمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں انہوں نے دیں۔

ویسے تو ان کی پہلی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سال 1988میں آئی تھی لیکن وہ اب تو اتنی فلمیں کر چکے ہیں کہ انہیں خود اس کی گنتی کا اندازہ نہیں ہو گا ۔

سال 2017میں فوربس انڈیا کی جو لسٹ آئی تھی اس کے ٹاپ 100 فلمی ہستیوں میں سلمان خان سر فہرست تھے۔ سال 2016 میں بھی وہ اس لسٹ میں ٹاپ پر تھے اس سال ان کی کمائی 270کروڑ روپے بتائی گئی تھی ، وہیں سال 2017 میں سلمان کی کمائی تھوڑی کم رہی پھر بھی 232 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ وہ لسٹ میں پہلے نمبر پر ہی تھے۔

بگ باس 11کی لانچنگ کے دوران یہ بات عام تھی کہ ان کو اس شو کی میزبانی کرنے کے لئے 11کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ سال 2016-17 میں وہ سب سے زیادہ ایڈوانس ٹیکس دینے والےستاروں میں شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے 44.5 کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس بھرا تھا۔ اس سے پہلے سال 2015-16میں وہ 32.2 کروڑ روپے بطور ایڈوانس ٹیکس دے چکے ہیں۔ 1988سے فلمی دنیا کا سفر شروع کرنے والے سلمان خان آج اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ وہ نہ صرف ملک میں سب سے زیادہ ایڈوانس ٹیکس جمع کرنے والے اداکار ہیں بلکہ فوربس کی لسٹ میں بھی سب سے اوپر کے پائیدان پر رہنے کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔