فلمی ڈائری: لندن میں قرنطینہ ختم ہوتے ہی جِم پہنچی سونم کپور
سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ہمراہ لندن واپس پہنچ چکی ہیں اور وہاں انہیں ضابطہ کے مطابق قرنطینہ میں وقت گزارنا پڑا، گھر واپسی کے بعد انہوں نے سب سے پہلے جِم میں قدم رکھا
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجہ کے ہمراہ لندن واپس پہنچ چکی ہیں اور وہاں انہیں ضابطہ کے مطابق قرنطینہ میں وقت گزارنا پڑا۔ اب ان کی قرنطینہ کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور جوں ہی انہوں نے اپنے گھر میں قدم رکھا وہ سب سے پہلے جِم میں پہنچیں۔ سونم کپور نے جِم کی اپنی تصویر کو انسٹا گرام شیئر کیا ہے۔
تصویر میں سونم اپنے چہرے پر ماسک لگائے نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر پر کیپشن لکھا ہے، ’’قرنطینہ کے بعد پہلا دن اور سیدھے جِم... سچ میں میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں واپس یہاں آنے کے بعد اتنا خوش ہو سکتی ہوں۔۔‘‘ سونم کپور نے اس پوسٹ پر اپنے جِم ٹرینر کو بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ سونم کو واپس جِم میں دیکھ کر ان کے پاپا انیل کپور بھی خوش ہیں۔ انہوں نے تھمس اپ اور ہارٹ کی ایموجی کمینٹ کر کے خوشی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ سونم کپور ان دنوں آنند آہوجہ کے برتھ ڈے کا انتظار کر رہی ہیں۔ اس کے لئے وہ ہر روز ایک ویڈیو بھی شیئر کر کے لوگوں کو آنند کی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بتاتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران جوڑے نے چار مہینے ہندوستان میں گزارے اور اسی مہینے جولائی میں لندن واپس پہنچا۔
سونم آئے دن گھر سے باہر کھلی ہوا میں وقت گزارنے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس کے حوالہ سے ان پر قرنطینہ کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد ہوا تھا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس وقت جبکہ انہیں گھر کے اندر رہنا چاہئے وہ باہر گھوم رہی ہیں۔ اس سونم نے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے گھر کا گاردن ہے اور وہ یہیں سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jul 2020, 2:30 PM