فلم اداکار اجے دیوگن نے خواجہ کے در پر حاضری دی

اجے دیوگن نے 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اعزازے سے نوازے جانے پر غریب نواز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آنے والی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

تصویر سوشل میڈیا / ٹوئٹر
تصویر سوشل میڈیا / ٹوئٹر
user

یو این آئی

اجمیر: فلم اداکار اور ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے آج راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔ بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اجے دیوگن سخت حفاظتی بندوبست میں کشن گڑھ ایئرپورٹ سے بذریعہ سڑک اجمیر درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے غریب نواز کے دربار میں حاضری دی اور نیلے رنگ کی مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کیے۔

اجے دیوگن نے 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں فلم 'تنھاجی دی ان سنگ واریر کے لیے اعزازے سے نوازے جانے پر غریب نواز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آنے والی فلموں کی کامیابی کے لیے دعا کی۔


خادم قطب الدین ساقی نے زیاردت کے بعد اجے دیوگن کی دستاربندی کی اور تبرک پیش کیا۔ کالے لباس میں سیاہ چشمہ پہن کر کروڑوں لوگوں کے پسندیدہ اداکار اجے دیوگن سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ درگاہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے تک پولیس کی گھیرا بندی کے باوجود شائقین نے انہیں گھیر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اجے دیوگن کو کل نئی دہلی کے وگیان بھون میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اجمیر آنے سے پہلے اجے دیوگن چارٹر طیارے سے کشن گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچے۔ اس کے بعد اجمیر پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔