فلم ریویو: ٹھگس آف ہندوستان کے بعد رجنی کانت کی فلم 2.0 ناظرین کو ٹھگنے کو تیار
رجنی کانت کی 543 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی فلم ’2.0‘ کا ناظرین کو بے تابی سے انتظار تھا لیکن فلم دیکھتے وقت یوں محسوس ہوتا ہے گویا سارا پیسہ برباد کر دیا گیا ہے۔
یوں تو فلم میں تمام طرح کے اسپیشل افیکٹس موجود ہیں اس کے باوجود رجنی کانت بے حد تھکے ہوئے نظر آنے لگے ہیں۔
فلم ’2.0‘ رجنی کانت کی ہی پہلے ریلیز ہو چکی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکول ہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ فلم میں شاندار مناظر ہوں گے، اس معاملہ میں فلم مایوس بھی نہیں کرتی۔ اس نام نہاد سائنس فکشن فلم میں پیغام وہی ہے جو عام طور پر فلموں میں ہوتا ہے کہ اچھائی کی برائی پر جیت ہوتی ہے اور انسانی دنیا میں منفی اور مثبت نظریات کے درمیان کشمکش چلتی رہتی ہے۔
یہ فلم ایک سہل سی کہانی کو بہت سارے عالیشان اسپیشل افیکٹس کے ساتھ بیان کرتی ہے۔ ویسی اس فلم کے 3-ڈی افیکٹس بچوں کو کافی پسند آئیں گے۔ ان کے ذریعہ بچوں کو سمجھایا جا سکتا ہے کہ سیل فون کا ضرورت سے زیادہ استعمال کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور سیل فول سے مل کر بنا ولین بچوں کے دماغ میں ایک خوفناک شبیہ بھی بنا سکتا ہے۔
فلم میں جب وزیر داخلہ چٹی کا موازنہ دیوتا سے کرتے ہیں تو مضحکہ خیز لگتا ہے۔ اس سے بھی مضحکہ خیز ہے روبوٹ نیلا اور چٹی کی محب! ذرا سوچئے جس ملک میں انسانوں کو مذہب، ذات وغیر کی بنیاد پر محبت نہیں کرنے دی جاتی اسی ملک میں ڈاکٹر وشیکرن اپنے روبوٹس کو ساتھ ساتھ رہنے کے لئے راغب کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Nov 2018, 8:03 AM