مایہ ناز اداکارہ آشا پاریکھ کو ملے گا سال 2022 کے لئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
اداکارہ آشا پاریکھ کو ہندی سنیما میں ان کے خصوصی تعاون کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس سے قبل انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستانی سنیما کی مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو اس سال کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ انہیں یہ ایوارڈ 30 ستمبر کو فراہم کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے یہ اعلان کیا۔ اداکارہ آشا پاریکھ کو ہندی سنیما میں ان کے خصوصی تعاون کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس سے قبل انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اس ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ اعلان کرنا اعزاز کی بات ہے کہ دادا صاحب پھالکے کی جیوری نے آشا پاریکھ کو ہندوستانی سنیما میں زندگی بھر کی مثالی شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انکیتا کا قتل اور بی جے پی کی ’خصوصی خدمات‘... اعظم شہاب
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آشا پاریکھ ہندی سنیما میں اپنے کئی کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں ‘کٹی پتنگ‘، ’تیسری منزل‘، ’آیا ساون جھوم کے‘ اور ’لو ان ٹوکیو‘ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔