سوشانت سنگھ راجپوت معاملہ میں عینی شاہد سدھارتھ پیٹھانی گرفتار، یکم جون تک این سی بی کی حراست میں
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے وقت گھر میں موجود چار لوگوں میں سے سدھارتھ پیٹھانی بھی ایک تھے، سدھارتھ کو حیدرآباد سے گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا ہے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت اور ڈرگ کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سوشانت کے دوست سدھارتھ پیٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیٹھانی کو یکم جون تک این سی بی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔
اس معاملہ میں دائر ایف آئی آر 16/2020 میں اب تک 34 لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔ 35ویں گرفتاری سدھارتھ پیٹھانی کی عمل میں آئی ہے۔ سدھارتھ کو اس سے پہلے تین مرتبہ سمن بھیجا جا چکا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوا، لہذا اسے گرفتار کر کے لایا گیا۔ سدھارتھ حیدرآباد واقع گھر پر کئی دستاویزات اور الیکٹرانک ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔ این سی بی نے معاملہ میں 27 اے، 28 اور 29 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔
سدھارتھ پیٹھانی کی گزشتہ ہفتہ ہی سگائی ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا بھی وائرس ہوئی تھیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سدھارتھ پیٹھانی کا بھی نام میڈیا میں سرخیوں میں آیا تھا۔ سدھارتھ نے ہی سوشانت کی باڈی کو سب سے پہلے پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد اس نے پولیس اور اسپتال کو فون کیا تھا۔
این سی بی کے افسران اب سدھارتھ پیٹھانی سے ڈرگس معاملہ میں پوچھ گچھ کریں گے۔ کریٹیوٹی آرٹ ڈیزائنر سدھارتھ پیٹھانی سوشانت کے کافی قریبی تھا۔ یہاں تک کہ جب ان کی گرل فرینڈ گھر پر نہیں ہوتی تھی تو وہی سوشانت کے کمرے میں سوتا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔