منشیات معاملہ: مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر کو ملی ضمانت

این سی بی نے ہفتہ کو بھارتی اور ان کے شوہر کے لوکھنڈالا کمپلیکس اور ورسووا واقع ان کے فلیٹوں پر چھاپہ مارا تھا۔ چھاپہ ماری کے دوران چرس ملنے کے بعد 4 دسمبر تک دونوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے آج پیر کے دن مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ،ان دونوں کومنشیات رکھنے کے الزام میں ہفتے کے روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے دونوں کو 15000 روپئے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں منشیات کے رابطوں کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتے کے روز اندھیری کے لوکھنڈالا کمپلیکس اور ورسووا میں واقع ان کے فلیٹوں پر چھاپہ مارا تھا اور مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو ان کے گھر میں چرس ملنے کے بعد 4 دسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ بھارتی کو بائیکولا خواتین جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کے قبضہ سے 86 گرام بھنگ برآمد ہونے کے بعد دونوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان دونوں کو ہفتے کے روز گانجا پینے کا اعتراف کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔