کورونا وائرس: دلیپ کمار آئیسولیشن میں
دلیپ کمار نے ٹوئٹ میں لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے، خود کو گھر کے اندر رکھ کر اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں
نئی دہلی: ممتازاداکار دلیپ کمار کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ان دنوں آئیسولیشن پر ہیں۔ دلیپ کمار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کورونا وائرس کے پیش نظر میں پوری طرح سے آئیسولیشن اور نگرانی میں ہوں۔ سائرہ بانو اس بات کو یقینی بنانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑ رہی ہیں کہ مجھے کوئی انفیکشن نہ ہو۔‘‘ دلیپ کمار کا یہ ٹوئت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
انہوں نے دیگر ٹوئٹ میں لوگوں کو اپنی حفاظت کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے، خود کو گھر کے اندر رکھ کر اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ کورونا وائرس سبھی سرحدوں کو پار کرچکا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ذریعہ دی جا رہی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایک دائرے میں محدود رکھتے ہوئے خود کی اور دوسروں کی بھی حفاظت کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار (97) کی طبیعت طویل عرصے سے خراب چل رہی ہے۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں مسلسل بالی ووڈ اداکار بھی سوشل میڈیا پر فعال نظر آرہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں 31مارچ تک سبھی اسکول، سنیماگھر اور پب بند کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی شروعات چین سے ہوئی اور یہ دھیرے دھیرے پوری دنیا میں پھیل گیا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 13903 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں فی الحال تقریباً پونے دو لاکھ لوگ کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔ اکیلے چین میں اب تک 81434 لوگوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونی کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 3218 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔