دیا مرزا اور ساحل سنگھا کی شادی ختم، سوشل میڈیا پر کیا علیحدی کا اعلان
دیا مرزا نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ 11 سال تک زندگی کا ایک دوسرے سے اشتراک کرنے کے بعد اب ہم نے آپسی مفاہمت کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فلمی دنیا کی ایک اور جوڑی کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ اور پروڈیوسر دیا مرزا نے 11 سال پرانے اپنے رشتہ ازدواج کو الوداع کہہ دیا ہے۔ دیا مرزا اور ان کے شوہر ساہل سنگھا نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دیا مرزا نے اپنے ویریفائیڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔
دیا مرز ا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک لیٹر جاری کیا ہے جس پر ان کا اور ان کے شوہر دونوں کا نام درج ہے۔ یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے دیا مرزا نے ساحل اور اپنی فیلی کو شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں نے مفاہمت کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دیا مرزا نے جو پوسٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اس میں لکھا ہے کہ11 ’’سال تک اپنی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد اب ہم نے آپسی مفاہمت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ہمیشہ دوست بن کر رہیں گے اور ایک دوسرے کو پیار اور عزت دیں گے۔ ہماری زندگی کے راستہ علیحدہ ہو گئے ہیں لیکن ہم ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ ہمارا ساتھ بہت اچھا تھا۔ ‘‘
دیا مرزا نے اپنی فیمی اور دوستوں کے ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ لوگوں نے آج تک جو تعاون کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لمحات میں ان کی سبھی سے گزارش ہے کہ ان کی پرائیویس کی عزت کریں۔ نیز ، یہ کہ وہ دونوں اب اس حوالہ سے کوئی اور بات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ دیا مرزا نے اکتوبر 2014 میں ساحل سنگھا سے شادی کی تھی۔ دیا مرزا ایکٹر، ماڈل اور پروڈیوسر ہیں اور وہ سال 2000 میں مس ایسیا پیسیفک بھی رہ چکی ہیں۔ اُسی سال پرینکا مس ورلڈ اور لارا دتا مس یونیورس بنی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔