گوفی پینٹل (شکونی) کا انتقال، اداکار بننے کے لیے فوج کی نوکری چھوڑ دی تھی
شکونی ماما کا کردار نبھانے والے گوفی پینٹل کا آج ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اداکار نے کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں میں کام کیا۔
اداکاری میں کیریئر بنانے سے پہلے گوفی پینٹل فوج میں نوکری کرتے تھے۔ واضح رہے سال 1962 میں ہندوستان اور چین کے درمیان جنگ ہوئی تھی اور اس زمانے میں کالج کے طلباء فوج میں بھرتی ہو رہے تھے تو گوفی بھی ملک کی خاطر فوج میں بھرتی ہو گئے۔ جنگ کے دوران گوفی چین کی سرحد پر تعینات تھے اور وہ آرٹلری میں تعینات تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج میں بھرتی ہونے والے سپاہیوں کے پاس اس وقت تفریح کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، اس وقت یہ فوجی رام لیلا کرتے تھے اور اس میں سیتا کا کردار گوفی پینٹل ادا کرتے تھے۔ فوج میں رام لیلا میں سیتا کا کردار نبھاتے ہوئے گوفی کی اداکاری میں دلچسپی بڑھ گئی اور پھر 1962 کی جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے فوج چھوڑ کر اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔
بس پھر کیا تھا، اداکار بننے کے لیے وہ مایا نگری ممبئی پہنچ گئے اور پھر اداکاری میں ان کا کیریئر شروع ہو گیا۔ اس سے قبل انہوں نے سیریل میں کام کیا تھا۔ اسی دوران، گوفی کو بی آر چوپڑا کے سیریل مہابھارت میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ اگرچہ اس سے قبل وہ بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر اس میں شامل ہوئے تھے۔
اس دوران اسکرپٹ رائٹر راہی معصوم رضا مہابھارت میں شکونی کے کردار کے لیے فنکار کی تلاش میں تھے۔ ان کی نظر گوفی پر پڑی اور انہوں نے اسے ایک نظر میں شکونی ماما کے کردار میں فٹ دیکھا۔ پھر کیا تھا مہابھارت کے آئیکونک کردار شکونی ماما کا کردار گوفی پنٹل نے نبھایا اور گھر گھر مشہور ہوئے اور اس کردار کی وجہ سے انہیں خوب نفرت بھرے خط بھی موصول ہوئے کیونکہ عام لوگ شکونی کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔
شکونی کے کردار نے گوفی پینٹل کو راتوں رات کافی مقبولیت دی تھی لیکن اس منفی کردار کی وجہ سے انہیں لوگوں کی نفرت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ شکونی ماما کے کردار کی وجہ سے لوگ گوفی پینٹل کو برا سمجھنے لگے اور انہیں نفرت سے بھرے خطوط خوب ملتے تھے۔ ایک نے ٹانگیں توڑنے کی دھمکی بھی دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔