وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ان کی منگنی پر مبارکباد پیش کی

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی لیڈر (عآپ) راگھو چڈھا نے ہفتہ کے روز منگنی کر لی۔ منگنی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت متعدد مہمانوں نے شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی لیڈر (عآپ) راگھو چڈھا نے ہفتہ کے روز منگنی کر لی۔ منگنی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت متعدد مہمانوں نے شرکت کی۔ رنگ سیریمنی (انگوٹھی پہنانے کی تقریب) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیجریوال نے جوڑے کو اپنے نئے سفر کی شروعات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’خدا کی بنائی یہ خوبصورت جوڑی ہمیشہ قائم رہے۔‘‘ منگنی کی تقریب سکھ رسم و رواج کے مطابق انجام دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ راگھو چڈھا کو گلے لگا رہے ہیں وہیں دوسری تصویر میں وہ راگھو اور پرینیتی دونوں کے ساتھ فوٹو کھنچوا رہے ہیں۔


پرینیتی اور راگھو نے گھر والوں اور دوستوں کی موجودگی میں منگنی کی۔ دونوں نے مماثل سفید لباس پہنا تھا۔ اداکارہ نے سفید کرتی پہنی تھی جسے انہوں نے منیش ملہوترا نے ڈیزائن کرایا تھا۔ جبکہ راگھو چڈھا نے پون سچدیو کی اچکن پہنی تھی۔ جوڑے نے ایک ہی طرح کی پوسٹ شیئر کر کے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ پرینیتی نے لکھا ’’ہر چیز کے لیے میں نے دعا کی، میں نے ہاں کہہ دیا۔ واہگرو گرو مہر کریں۔ وہیں، چڈھا نے کیپشن میں لکھا، ‘‘جس چیز کے لیے میں نے دعا کی، اس نے ہاں کہہ دیا۔ واہگرو جی مہر کریں۔‘‘

دونوں کی منگنی کی تقریب میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم، مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر بھگونت مان بھی نئی دہلی کے کپورتھلہ ہاؤس پہنچے۔ پرینیتی کی بہن اور معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی پوری طرح تیار ہو کر منگنی میں پہنچی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔