رشی کپور کے انتقال سے صدمے میں بالی ووڈ، پڑھیے کس نے کیا کہا...

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اور مایہ ناز اداکار رشی کپور عرف چنٹو جی کے انتقال سے پورا ہندوستان صدمے میں ہے۔ بالی ووڈ کی ہر چھوٹی بڑی ہستی ان کے داغ مفارقت دینے پر غم اور تعزیت کا اظہار کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اور مایہ ناز اداکار رشی کپور عرف چنٹو جی کے انتقال سے پورا ہندوستان صدمے میں ہے۔ بالی ووڈ کی ہر چھوٹی بڑی ہستی ان کے داغ مفارقت دینے پر غم اور تعزیت کا اظہار کر رہا ہے۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش ہیں کچھ اہم بڑی فلمی شخصیات کے ذریعہ رشی کپور کے انتقال پر دیا گیا رد عمل۔

امیتابھ بچن:

رشی کپور کے انتقال کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی۔ ساتھ ہی انھوں نے ٹوئٹ کر کے اس اندوہناک خبر سے ٹوٹ کر بکھر جانے کی اطلاع بھی دی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا:”وہ چلا گیا! رشی کپور... گیا... ابھی انتقال کر گیا... میں پوری طرح بکھر گیا ہوں۔“


عامر خان:

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی رشی کپور کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "آج ہم عظیم شخصیتوں میں سے ایک (رشی کپور) سے محروم ہو گئے۔ ایک بے مثال اداکار، ایک بہترین انسان دوست، اور 100 فیصد سنیما کی ایک اولاد۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ "ہماری زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں بکھیرنے کے لیے شکریہ۔ ایک بہترین اداکار اور انسان دوست شخصیت رکھنے کے لیے شکریہ۔ رشی جی، آپ بہت یاد آؤ گے۔"


کمل ہاسن:

مشہور و معروف اداکار کمل ہاسن نے رشی کپور کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ "مجھے اس پر یقین نہیں ہو رہا۔ چنٹو جی (رشی کپور) ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ تیار رہتے تھے۔ میرے دل میں ان کے لیے محبت اور احترام دونوں ہے۔ بہت یاد آؤ گے میرے دوست۔ میری ہمدردی رشی کپور کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔"


اکشے کمار:

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے رشی کپور کے انتقال کی خبر سن کر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جو ٹوئٹ کیا، اس میں لکھا ہے کہ ”یہ ایک خوفناک خواب جیسا ہے۔ رشی کپور کے انتقال کی دردناک خبر ابھی ابھی سننے کو ملی۔ یہ دل توڑنے والی خبر ہے۔ وہ ایک لیجینڈ تھے، ایک عظیم اداکار اور ایک اچھے دوست تھے۔ میری دعائیں اور نیک خواہشات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔“


پرینکا چوپڑا:

پرینکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ "میرا دل بہت بھاری ہے۔ یہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔ رشی سر، آپ کے صاف دل اور بے پناہ صلاحیتوں کو پھر کبھی نہیں دیکھ پاؤں گی۔ میری نیک خواہشات نیتو میم، ردھیما، رنبیر اور اہل خانہ کے باقی اراکین کے ساتھ ہیں۔ بھگوان آپ کی روح کو سکون دے۔"


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔