بالی ووڈ: 52 برس کے ہوئے بابی دیول

بابی کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے اور انہوں نے بالی ووڈ کی اپنی شروعات بطور چائلڈ ایکٹر سال 1977 میں فلم دھرم ویر سے کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار بابی دیول آج 52 برس کے ہوگئے ہیں۔ بابی دیول کی پیدائش 27 جنوری 1967 کو ہوئی اور انہیں اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد دھرمیندر اور بھائی سنی دیول بھی بالی ووڈ کےمشہور اداکار ہیں۔

بابی دیول کا اصل نام وجے سنگھ دیول ہے اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول اور گریجویشن میٹھی بائی کالج آف کامرس سے مکمل کی۔ بابی دیول نے بالی ووڈ کی اپنی شروعات بطور چائلڈ ایکٹر سال 1977 اپنے والد دھرمندر کی کامیاب فلم ’دھرم ویر‘ سے کی تھی۔

بطور ہیرو بابی نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 1995 میں راج کمار سنتوشی کی فلم برسات سے کیا۔ اسی فلم سے راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے بھی بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ فلم زبرست ہٹ رہی۔ بابی کو اس فلم کے لئے فلم فیئر ڈیبیو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سال 1997 میں بابی کی فلم گپت اور پیار ہوگیا پردے پر آئیں۔ تھرلر فلم گپت باکس آف پر ہٹ رہی۔ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے بالی ووڈ کا آغاز اور پیار ہوگیا سے کیا حالانکہ یہ فلم باکس پر زیادہ نہیں پائی لیکن فلم کے نغمے ہٹ رہے۔ اس کے بعد بابی دیول نے فلم سولجر، ہمراز، بادل ، اجنبی، اپنے ، دوستانہ ، یملا پگلا دیوانہ جیسی کئی کامیاب فلمیں بھی کیں۔

بابی کی گزشتہ برس ریس -3 ریلیز ہوئی۔ فلم میں بابی نےمنفی کردار ادا کیا۔ بابی دیول ان دنوں ہاؤس فل -4 میں کام کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔