کورونا پازیٹو زویا سے اسپتال میں ملیں گے ورون دھون، سوشل میڈیا پر ہوں گے لائیو
ورون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ”کل شام اپنی ایک دوست زویا مورانی کے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو آنے جا رہا ہوں جہاں وہ کورونا کے ساتھ لڑائی کا اپنا تجربہ شیئر کریں گی اور بتائیں گی کہ وہ اب کیسی ہیں۔“
مہاراشٹر میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور کئی بالی ووڈ ہستیاں بھی اس وائرس کی زد میں ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں زویا مورانی جن کا سخت نگرانی میں اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آج بالی ووڈ اداکار ورون دھون ان سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ جانکاری دی ہے کہ اسپتال سے وہ زویا مورانی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لائیو بھی آئیں گے۔
دراصل زویا مورانی کریم مورانی کی بیٹی ہیں اور کریم مورانی بھی کورونا کی زد میں ہیں۔ کریم مورانی کی بیٹی شاذاں مورانی بھی گزشتہ دنوں کورونا پازیٹو پائی گئی تھیں۔ مورانی فیملی میں تین لوگوں کے کورونا پازیٹو آنے کے بعد صرف ان کے ہی خاندان میں نہیں بلکہ بالی ووڈ میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایسا اس لیے کیونکہ کریم مورانی شاہ رخ خان کے بہت عزیز دوست ہیں اور دوسری بالی ووڈ ہستیوں سے بھی ان کے قریبی روابط ہیں۔ اس کے علاوہ بات یہ بھی ہے کہ کریم مورانی جوہو علاقے میں رہتے ہیں جہاں بالی ووڈ کی کئی ہستیاں رہتی ہیں۔
بہر حال، ورون دھون ان دنوں کورونا کے بڑھتے اثرات کے درمیان غریبوں کی مدد اور ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انھوں نے ممبئی میں کئی ڈاکٹروں کے کھانے پینے کا انتظام اور کورونا پازیٹو مریضوں کے لیے ہر ممکن مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔ دہشت والے اس ماحول میں ورون دھون آگے بڑھ کر کورونا پازیٹو مریض زویا مورانی سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ہفتہ کی شام 5.30 بجے انسٹا گرام پر لائیو ہوں گے۔ انھوں نے یہ ٹوئٹ 10 اپریل کی رات کیا جس میں لکھا ہے "ہیلو دوستوں، کل شام اپنی ایک دوست زویا مورانی کے ساتھ انسٹا گرام پر لائیو آنے جا رہا ہوں جہاں وہ کورونا کے ساتھ لڑائی کا اپنا تجربہ شیئر کریں گی اور بتائیں گی کہ وہ اب کیسی ہیں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔