آنکھوں پر پٹی باندھ کر نصف گھنٹے میں 20 گیتوں کی بجائی موسیقی، حیدرآبادی لڑکے کا انوکھا ریکارڈ

ہری ہرن نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کی بورڈ پر نصف گھنٹہ میں 20 گیتوں کی موسیقی بجاتے ہوئے ونڈر بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کر وایا۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک 13 سالہ لڑکے نے انوکھا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس لڑکے کی شناخت ہری ہرن کے طور پر کی گئی ہے، نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر نصف گھنٹے میں کی بورڈ پر 20 گیتوں کی موسیقی بجائی۔

ہری ہرن نے تیسری جماعت سے کی بورڈ کی مشق شروع کی تھی۔ اس نے لندن کے ترینیتی کالج آف میوزک کے امتحانات میں پانچواں مقام حاصل کیا اور اپنا خود کا یوٹیوب چینل چار ماہ پہلے شروع کیا تاکہ لاک ڈاون میں وقت آسانی کے ساتھ گزارا جا سکے۔ اس نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر موسیقی کی مشق کرتے ہوئے اپنے چینل پر ویڈیوز پوسٹ کیں۔


اس نے وبا کے دوران طالب علم کے طور پر اپنی زندگی پر دستاویز تیار کی اور بلاگ بنایا۔ گزشتہ روز اس لڑکے نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کی بورڈ پر نصف گھنٹہ میں 20 گیتوں کی موسیقی بجاتے ہوئے ونڈر بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کر وایا۔ ہری ہرن کو موسیقی کی مشق کے ساتھ ساتھ شطرنج کھیلنے کا بھی شوق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔