بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے قبول کیا ’ڈبہ چیلنج‘

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ڈبہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنے ڈبے میں موجود کھانا دکھایا اور کہا کہ یہی ان کی فٹنس کا راز ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے پچھلے دنوں ڈبہ چیلنج کا آغاز کیا تھا۔ ٹوئنکل نے اس چیلینج میں اپنے شوہر اکشے کمار، ملائیکہ اروڑا اور سونالی بیندرے کو نامزد کیا تھا۔ یہ ڈبہ چیلنج کئی بالی ووڈ فنکاروں تک پہنچ چکا ہے۔ اب بھومی پیڈنیکر نے یہ چیلنج قبول کیا ہے اور اپنے ڈبے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے قبول کیا ’ڈبہ چیلنج‘

بھومی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کھانے کے ڈبے کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’صحت مند کھانا اپنے آپ میں ایک لائف اسٹائل ہوتا ہے۔ آپ کیا کھاتے ہیں اس کا انتخاب آپ خود کرتے ہیں۔ آپ نے میری ان فٹ سے فٹ ہونے کا سفر دیکھا ہے اور اکشے کمار نے اس میں میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ مجھے نامزد کرنے کے لئے شکریہ۔ میرے ڈبے میں ایواکاڈو اور چکن سلاد، بادام کے آٹے کی روٹی، تھوڑی چکن کری، فرائڈ مشروم اور اسباگول میلی پنیر کی ٹکیہ ہے۔ بھرپیٹ، کم کیلوریز اور لذت بخش کھانا۔ صحیح جیو خوش جیو‘‘۔


اس پوسٹ میں بھومی نے اداکار ایوشمان کھورانا ، تاپسی پنو اور کارتک آرین کو چیلنج کیا ہے۔ اسی طرح یہ چیلنج مختلف اداکاروں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین بھی اپنے پسندیدہ فنکاروں کے رد عمل پر لائک اور کمنٹ کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے قبول کیا ’ڈبہ چیلنج‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔