اے آر رحمان نے کیا انکشاف، ان میں موسیقی کی دلچسپی کس نے پیدا کی!
ان میں موسیقی کی دلچسپی کس نے پیدا کی اس کے بارے میں بتاتے ہوئے اے آر رحمان کہتے ہیں کہ اس کے پیچھے بہت سے لوگ ہیں، جیسے مدن موہن صاحب، ایس ڈی برمن صاحب، ہردے ناتھ منگیشکر۔
ممبئی: میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے اپنی موسیقی سے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ سرحدوں کے پار بھی سامعین کو محظوظ کیا ہے۔ 'دی کپل شرما شو' میں انہوں نے ان میوزک ماسٹرز کے بارے میں بات کی جنہوں نے انہیں متاثر کیا۔
اکیڈمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان ہدایت کار احمد خان، اداکار ٹائیگر شراف اور تارا ستاریا کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’ہیروپنتی 2‘ کی تشہیر کے لیے شو میں پہنچے تھے اور انہوں نے موسیقاروں کی موجودہ نسل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان میں موسیقی کی دلچسپی کس نے پیدا کی اس کے بارے میں بتاتے ہوئے اے آر رحمان کہتے ہیں ’’اس کے پیچھے بہت سے لوگ ہیں، جیسے مدن موہن صاحب، ایس ڈی برمن صاحب، ہردے ناتھ منگیشکر۔ مجھے لگتا ہے کہ آج کی موسیقی بہت دلچسپ ہے، موسیقی یقینی طور پر 50 اور 60 کی دہائی کی ہے۔ ان گلوکاروں کے گانے، دھنیں اور سب کچھ اپنے آپ میں ایک یونیورسٹی کی طرح ہیں۔‘‘
آج کی نسل کے موسیقاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل جیسے شنکر، امت ترویدی، وشال شیکھر بہترین ہیں جب کہ بنگالی، ملیالم اور تمل موسیقار بھی کمال کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 'دی کپل شرما شو' سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔