رشی کپور کے انتقال سے ٹوٹ چکے امیتابھ بچن کا بلاگ آیا سامنے

امیتابھ نے سب سے پہلے ٹوئٹ کر رشی کپور کے انتقال کی خبر دی تھی اور اب انھوں نے اپنے بلاگ میں رشی کپور کو پہلی بار دیکھنے سے لے کر دونوں کے مابین تعلقات کو قلم بند کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی پرجوش اور محنتی فنکار تھے اور ان کاا سٹائل عظیم اداکار پرتھوی راج کپور سے ملتا تھا۔ رشی کپور کے انتقال کے بعد سب سے پہلے امیتابھ نے ٹویٹ کرکے مداحوں کو ان کے جانے کی اطلاع دی تھی اور اب امیتابھ نے اپنے بلاگ میں رشی کپور کو پہلی بار دیکھنے سے لے کر دونوں کے مابین تعلقات کو قلم بند کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا ’’میں نے پہلی بار رشی کپور کو ان کے گھر دیونار کاٹیج چمیبور میں دیکھا تھا جب ایک شام راج کپور جی نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا تھا۔ وہ توانائی سے بھرپور اور چلبلے تھے ۔ ان کی آنکھوں میں ایک الگ ہی شرارت تھی۔ اس وقت وہ اپنی فلم ’بابی‘ کے لئے تیاری کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہم نے انہیں کئی مرتبہ ا سٹوڈیو میں دیکھا۔ وہ انتہائی پرجوش اور محنتی نوجوان تھے جو ہر طرح سے سیکھنے کے لئے تیار رہتے تھے‘‘۔


امیتابھ نے لکھا ’’وہ بہت بے خوف چلتے تھے۔ کئی بار ان کا انداز عظیم پرتھویراج کپور سے مشابہت رکھتا تھا۔ ہم نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ یقین جانیئے جب وہ کچھ کہتے تھے تو آپ کے پاس ان کی باتوں کا کوئی متبادل نہیں ہوتا تھا وہ اکثر سیٹ پر ہم سب کو هنساتے رہتے تھے۔ صرف سیٹ پر ہی نہیں وہ ہر اس جگہ جہاں موجود ہوتے تھے وہاں کا ماحول ہی خوشگوار بنا رہتا تھا۔ میں انہیں اسپتال ملنے کبھی نہیں گیا... میں ان کے مسکراتے ہوئے چہرے پر پریشانی نہیں دیکھنا چاہتا تھا لیکن مجھے یقین ہے جب وہ گیا تھا، وہ ایک نرم مسکراہٹ کے ساتھ چلا گیا ہوگا‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ امیتابھ، رشی کپر کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے تھے اور دونوں نے ایک ساتھ کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں کبھی کبھی، امر اکبر اینتھونی، نصیب، قلی، عجوبہ اور 102 ناٹ آؤٹ وغیرہ قابل ذکر فلمیں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔