بالی ووڈ اداکارہ زویا مورانی نے بھی حاصل کی کورونا پر فتح، اسپتال سے ملی چھٹی

انسٹاگرام لائیو پر اداکار ورون دھون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زویا مورانی نے اپنی صحت کے بارے میں مثبت تجربہ لوگوں کے سامنے ظاہر کیا اور کہا کہ بھروسہ رکھیے، اس بیماری سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کورونا انفیکشن میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کرا رہی بالی ووڈ اداکارہ زویا مورانی نے اس وائرس پر فتح حاصل کر لی ہے اور انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ زویا نے اسپتال سے باہر آنے کے بعد یہ جانکاری اپنے انسٹاگرام پر بھی دی۔ اداکارہ نے ایک سرجیکل ماسک پہنے ہوئے سیلفی بھی پوسٹ کی۔ تصویر کے کیپشن میں زویا نے لکھا "وقت آ گیا ہے کہ میں اپنے جنگجوؤں کو گڈ بائے بولوں اور وہ ہمیشہ میری دعاؤں میں بنے رہیں۔ آئسولیشن کے آئی سی یو، الوداع۔ اب پیارے گھر کا وقت ہے۔"

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہفتہ کے روز انسٹاگرام لائیو پر بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زویا نے اپنی صحت کے بارے میں کچھ اہم جانکاریاں اپنے شیدائیوں کو دی تھیں۔ زویا نے اپنی صحت کے بارے میں کافی مثبت تجربہ بیان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ "میں واقعی میں اس پر یقین نہیں کر سکتی تھی، کیونکہ مجھے اس خبر پر شبہ تھا اور میں سبھی کہانیوں کو دیکھ رہی تھی۔ اور پھر اچانک یہ محسوس ہوا کہ مجھے بھی یہ ہے، یہ تھوڑا خوفناک ہے۔ لیکن میں وعدہ کر سکتی ہوں کہ ایک بار جب آپ اس سے گزرتے ہیں تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اسے سنبھالا جا سکتا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Apr 2020, 1:40 PM