شبانہ اعظمی ’سوائن فلو‘ کی زد میں، اسپتال میں داخل
مشہور و معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوائن فلو کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ’’مجھے بمشکل خود احتسابی کا موقع ملتا ہے، اس لیے یہ وقت میرے لیے ایک بریک کی طرح ہے۔‘‘
بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہو گیا ہے۔ کھانسی اور سردی ہونے پر ایک جانچ کے دوران شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھیں فی الحال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس درمیان شبانہ اعظمی نے خود کو سوائن فلو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ ’’مجھے بمشکل ہی خود احتسابی کا موقع ملتا ہے اس لیے یہ میرے لیے ایک بریک کی طرح ہے۔‘‘ علاوہ ازیں شبانہ اعظمی نے یہ بھی کہا کہ ’’میں اسپتال میں داخل ہوں اور میری صحت میں تیزی کے ساتھ بہتری ہو رہی ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ ملک میں اس سال اب تک کئی معروف ہستیوں کو سوائن فلو ہو چکا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی صدر امت شاہ کو سوائن فلو ہوا تھا جس کے بعد انھیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں اس بیماری سے گزشتہ ہفتہ 86 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس سال ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 312 پہنچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں 9 ہزار سے زیادہ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک سوائن فلو سے 9 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سوائن فلو کے سب سے زیادہ معاملے راجستھان میں سامنے آئے ہیں۔ یہاں پر اس بیماری کے سبب اموات بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔ حالانکہ ریاستی حکومت اس معاملے پر پوری طرح سے مستعد ہے۔ حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور مریضوں کو سبھی سہولیات کرائی جائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔