اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو الوِداع کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس کے ساتھ رچائی شادی

اسلام کی خاطر شو بز انڈسٹری کو الوداع کہہ دینے والی ثناء خان کے فیصلہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا، انہوں نے اب گجرات کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

فلمی دنیا کی چکا چوند کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔ اسلام کی خاطر شو بز انڈسٹری کو الوداع کہہ دینے والی ثناء خان کے فیصلہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا، انہوں نے اب گجرات کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو الوِداع کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس کے ساتھ رچائی شادی
اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو الوِداع کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس کے ساتھ رچائی شادی

ثناء خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پایہ جامہ پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں دونوں اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔

ثناء خان نے فلم انڈسٹری کو ترک کرنے کا اعلان کرنے ہوئے لکھا تھا، "بھائیو اور بہنو، آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے شو بز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت مجھے اپنے شیدائیوں کی طرف سے نصیب ہوئی، جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں۔ لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ کیا انسان کے اس دنیا میں آنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ صرف دولت اور شہرت کمائے؟"


انہوں نے مزید لکھا تھا، ’’میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنی شو بز کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پختہ ارادہ کرتی ہوں۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اب مجھے شو بز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں۔ بہت بہت شکریہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Nov 2020, 10:39 AM