عریاں تصاویر معاملے میں اداکار رنویر سنگھ نے پولیس کے روبرو حاضر ہونے کے لئے مانگی مہلت

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ رنویر کے وکیل نے آج ایک تحریری درخواست دے کر پیر کو حاضر ہونے پر معذوری ظاہر کرتے ہوئے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔

رنویر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
رنویر سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مکمل برہنہ بدن کی نمائش کے معاملے میں اداکار رنویر سنگھ نے ان کے خلاف داخل ایف آئی آر کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سمن کئے جانے پر حاضر ہونے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے، ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ اداکار کو 22 اگست بروز پیر کو مقامی چمبور پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کا سمن دیا گیا تھا لیکن رنویر کے وکیل نے آج ایک تحریری درخواست دے کر پیر کو حاضر ہونے پر معذوری ظاہر کرتے ہوئے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے، نیز، اب نئی تاریخ طے کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے تازہ سمن جاری کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ممبئی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی عریاں تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میگزین میں بھی شائع کی ہے اور ان سے پیسے کمائے، ساتھ ہی انہوں نے نوجوان نسل کو خراب کرنے اور معاشرے کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ ان کی حرکتوں سے خواتین کے ذہنوں میں شرمندگی کا احساس پیدا ہوا۔ اس لیے شکایت کنندہ کے بیان کی بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔