اداکار پنکج ترپاٹھی پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ، والد کے انتقال کی خبر سنتے ہی گوپال گنج کے لیے فوراً ہوئے روانہ

پنکج ترپاٹھی کے والد کے انتقال کی اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ وہ ضعیفی سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھے۔

<div class="paragraphs"><p>پنکج ترپاٹھی کی اپنے والد بنارس تیواری (بائیں) کے ساتھ ایک پرانی تصویر</p></div>

پنکج ترپاٹھی کی اپنے والد بنارس تیواری (بائیں) کے ساتھ ایک پرانی تصویر

user

قومی آواز بیورو

فلم 'او ایم جی 2' میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے پنکج ترپاٹھی کے والد بنارس تیواری کا آج انتقال ہو گیا۔ یہ خبر پنکج ترپاٹھی کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ بنارس تیواری 99 سال کے تھے، اور اس کی خبر ملنے کے بعد پنکج کی فیملی میں ماتم کا ماحول چھا گیا۔ بنارس تیواری کا انتقال بہار کے آبائی گاؤں بلسنڈ میں ہوا جو کہ گوپال گنج ضلع میں پڑتا ہے۔ ان کی موت کی اصل وجہ تو فی الحال سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ بنارس تیواری ضعیفی سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پنکج ترپاٹھی گوپال گنج کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

پنکج ترپاٹھی اور ان کے اہل خانہ نے اداکار کے والد کی موت کو لے کر ایک آفیشیل بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ "بھاری من سے اس کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ پنکج ترپاٹھی کے والد پنڈت بنارس تیواری اب نہیں رہے۔ انھوں نے 99 سال کی صحت مند زندگی گزاری۔ ان کی آخری رسومات آج ان کے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ادا کی جائے گی۔ پنکج ترپاٹھی اس وقت گوپال گنج واقع اپنے گاؤں جا رہے ہیں۔"


واضح رہے کہ پنکج کے والدین بہار میں رہتے تھے، جبکہ پنکج اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ممبئی میں رہتے ہیں۔ پنکج ترپاٹھی اپنے والد کے بہت قریب تھے۔ ایسے میں والد کا سایہ سر سے اٹھ جانے سے اداکار کافی غمگین ہیں۔ پنکج اکثر اپنے انٹرویوز میں اپنے والد کا ذکر کرتے تھے اور ان کے ساتھ گزارے گئے اپنے خوبصورت لمحات کو بھی شیئر کرتے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران پنکج نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد کو یہ نہیں پتہ کہ وہ فلم انڈسٹری میں کیا کام کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔