شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ وہ 14 نومبر کو پولیس کو بیان دینے کے لیے پہنچنے والا تھا، تاہم پولیس نے اس کی گرفتاری کے بعد ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کی کارروائی کی

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو کچھ دن پہلے جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی شروع کی تھی۔ اب اس دھمکی دینے والے شخص فیضان خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو صبح کے وقت باندرہ پولیس اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

ممبئی پولیس فیضان خان کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے آج صبح 11 بجے رائے پور عدالت میں پیش کرے گی اور اس کے بعد فوراً باندرہ پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔

فیضان خان نے کہا تھا کہ وہ 14 نومبر کو اپنا بیان دینے کے لیے ممبئی آئے گا۔ تاہم، اسے پچھلے دو دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، اس لیے اس نے ممبئی کمشنر کو ایک خط لکھا اور اپنی حفاظت کا جواز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ جسمانی طور پر نہیں بلکہ آن لائن بیان دے گا۔ ممبئی پولیس کو فیضان کے جواب سے اطمینان نہیں ہوا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔


یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنا 59واں یوم پیدائش منایا تھا اور اس سال وہ اپنے یومِ پیدائش پر ’منّت‘ کے باہر اپنے مداحوں سے ملنے نہیں آئے تھے۔ مداحوں کو باہر رکنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، جس کے پیچھے شاید یہ دھمکی تھی۔ ممبئی پولیس نے اس دھمکی کے بعد شاہ رخ خان کی سیکورٹی مزید بڑھا دی تھی۔ اس دھمکی کی بنیاد پر 5 نومبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئے تھے اور اب وہ اگلے سال اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ پہلی بار ہوگا جب شاہ رخ اپنی صاحبزادی اور بیٹی کی جوڑی ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔