ابھیشیک بچن نے اپنا عالیشان ورلی کا فلیٹ فروخت کر دیا

ابھیشیک بچن نے ریفیو جی, دھوم جیسی فلموں میں اداکاری کی اور 2014 ء میں 41.14 کروڑ روپئے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا تھاجس کو اب 45.75 کروڑ روپئے میں فروخت کر دیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

معروف اداکار امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشیک بچن نے ممبئی میں اپنا ایک عالیشان بلڈنگ میں واقع مکان کو 45.75 کروڑ روپئے میں فروخت کر دیا۔ یہ مکان ممبئی کے ورلی علاقہ میں واقع اوبیرائے بلڈنگ میں تھا اس کا مربع فٹ 7,527 پر محیط ہے۔ یہ مکان ممبئی کے ورلی علاقے میں اوبیرائے 360 ویسٹ پروجیکٹ کی 37ویں منزل پر واقع ہے۔ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے امیتابھ بچن کارپوریشن لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش یادو کو یہ ذمہ داری سپرد کی تھی انہیں ہی اس کام کو انجام دیا۔ یہ فلیٹ چار پارکنگ کے ساتھ ہے یہ فلیٹ انوراگ گوئل نامی شخص کو فروخت کیا گیا ہے جس نے 2.28 کروڑ روپئے کی اس کیلئے اسٹمپ ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔

ابھیشیک بچن نے ریفیو جی, دھوم جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے 2014 ء میں 41.14 کروڑ روپئے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ مقامی بروکرز کے مطابق مذکورہ بالا فلیٹ جلد ہی سپرد کر دیا جائے گا اور اس کی اسناد بھی ملنے کی توقع ہے۔ رواں سال مئی میں ابھیشیک کے والد اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک کرسٹل گروپ کے پروجیکٹ میں اٹلاٹنس میں 31 کروڑ روئپے کی مالیت 5184 مربع فٹ کی جائیداد خریدی ہے بچن نے 2020 ء میں پراپرٹی خریدی لیکن اسے اپریل 2021 میں رجسٹرڈ کیا ۔ انہوں نے مہارشٹر حکومت کی اسٹامپ ڈیوٹی 31مارچ تک 2فیصد رعایت کا فائدہ بھی اٹھاتے ہوئے 62 لاکھ روپئے کی اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کی ہے جو 31 کروڑ روپئے کا 2فیصد ہے۔


اوبیرائے پروجیکٹ میں ایک عالیشان فلیٹ خریدا تھا یہ فلیٹ 52.5 کروڑ روپئے میں خریدا تھا اور اسٹامپ ڈیوٹی رعایت سے استفادہ کر تے ہوئے 30دسمبر 2020 کو اس کی رجسٹری کرائی ۔ اس فلیٹ کو رجسٹریشن کیلئے امیتابھ بچن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش یادو کو ابھیشیک بچن نے اختیارات فراہم کئے تھے اور معاہدہ و قرار داد کیلئے سب رجسٹرار کیلئے انہیں حاضر کیا تھا۔ راجیش یادو نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے امیتابھ بچن کنبہ سے وابستہ ہیں اور ان کیلئے کام کرتے ہیں اسی لئے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔