عامر خان کی اپنی پہلی محبت کا انکشاف!

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے لقب سے نوازے جانے والے عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے گانے ’پھر نہ ایسی رات آئے گی‘ کے لانچ کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کیا ہے

لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس
لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے لقب سے نوازے جانے والے عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے گانے ’پھر نہ ایسی رات آئے گی‘ کے لانچ کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی محبت کے اچانک دور ہو جانے کا غم ان کے لئے ناقابل برداشت تھا، تاہم اس کے بعد انہیں طاقت ملی اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

کچھ نوجوان ہندوستانی تخلیق کاروں کے ساتھ لائیو گفتگو کے دوران عامر خان نے بتایا ’’یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا۔ وہ بھی میرے ساتھ ایک کلب میں تھیں اور ایک دن مجھے معلوم چلا کہ ان کی موت ہو گئی۔ میں بہت ٹوٹ گیا تھا۔ اس دوران بس ایک ہی چیز اچھی ہوئی کہ میں بہترین ٹینس کھلاڑی بن گیا۔ بعد میں کچھ سالوں کے بعد میں ریاست سطحی چیمپین شپ میں کھیلا اور اسٹیت لیول چیمپین بنا۔‘‘


گانے کی لانچنگ کے دوران عامر خان نے پہلی محبت کے حوالہ سے بتایا کہ ان کے جانے کے بعد ہو کس قدر ٹوٹ گئے تھے اور ان پر وحشت طاری ہو گئی تھی۔ انہون نے یہ بھی کہا کہ پہلی محبت ہمیشہ اپ کا کوئی قریبی دوست ہوتا ہے۔

عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائے کام 18 اسٹوڈیو کی پیش کش ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور چیتنیہ اکینینی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔