عامر خان ٹی وی شو کے ذریعے سماج کو پھر بیدار کریں گے

شو کے لئے 11 ایپی سوڈ شوٹ ہوں گے، پہلا حصہ اگلے برس جنوری سے مارچ کے درمیان ریلیز ہوگا اور اس دوران 5 ایپی سوڈ نشر کئے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سپر ہٹ شو ’ستیہ م یو جیتے‘ سے ٹی وی پر واپسی کرنے والے ہیں۔ بالی ووڈ میں خبر ہے کہ عامر سپرہٹ شو ’ستیہ میو جیتے‘ کے تیسرے سیزن کے ساتھ چھوٹے پردے پرواپسی کرنے والے ہیں۔ عامر نے اب اس شو کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ستیہ میو جیتے کا تیسرا سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

شو کے لئے اس مرتبہ 11 ایپی سوڈ شوٹ کئے گئے جائیں گے، شوکا پہلا حصہ اگلے برس 2019 کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ کے درمیان ریلیز کیا جائے گا ، جس میں شو کے 5 ایپی سوڈ نشر کئے جائیں گے۔ شوکا دوسرا حصہ اکتوبر 2019میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں شو کے 6 ایپی سوڈ نشر کئے جائیں گے۔

عامر ان دنوں فلم ’ٹھگس آف ہندستان‘ میں کام کررہے ہیں جو اس برس دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ فلم کا پرموشن ختم کرنے کے بعد عامر ستیہ میو جیتے کی تیاریوں میں لگ جائیں گے۔ گزشتہ دونوں سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی ملک۔ سماج سے وابستہ سنجیدہ امور پیش کئے جائیں گے۔

جن میں اس مرتبہ نیکسٹ جنریشن، ڈپریشن اور بے روزگاری جیسے سماجی مسائل پر زیادہ فوکس کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ’ستیہ میو جیتے‘ کا پہلا سیزن 2012 میں ریلیز ہوا تھا اور ا سکے بعد شوکا دوسرا سیز ن 2014میں ٹی وی پر آیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔