عامر خود کو پرفیکشنسٹ نہیں مانتے

عامر نے کہا کہ میرا کام اور اس کام کے لئے کئے جانے والا عمل مجھے ڈسپلن میں کردیتا ہے ورنہ اصل زندگی میں میرے پاس ایکٹنگ کا کام نہیں ہوتا تو شاید میں سب سے زیادہ بے اصول لوگوں میں سے ایک ہوتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں مانتے۔ عامر خان کو بالی ووڈ کا ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ مانا جاتا ہے۔ عامر کا کہنا ہے کہ وہ اصل زندگی میں اتنے زیادہ پرفیکٹ نہیں ہیں جتنا انہیں سمجھا جاتا ہے۔ عامر کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن اصل میں میری زندگی میں کوئی ڈسپلن نہیں ہے۔

عامر حال ہی میں اپنے دوست اور باکس آفس کے کامیاب ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی اہلیہ منجیت ہیرانی کی تصنیف ’ہاؤ ٹو بی ہیومن ‘ کی رسم اجرا تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ اسی تقریب کے دوران انہوں نے یہ بیان دیا۔

عامر خان نے بتایا کہ وہ کئی بار یہ بات کہہ بھی چکے ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے ٹیگ کو ہر جگہ لیکر جانا بہت مشکل ہوتا ہے اور لوگ اکثر اس سے جڑے سوال پوچھتے ہیں لیکن در اصل میں ایسا نہیں ہوں۔

عامر نے کہا کہ میرا کام اور اس کام کے لئے کئے جانے والا عمل مجھے ڈسپلن میں کردیتا ہے ورنہ اصل زندگی میں میرے پاس ایکٹنگ کا کام نہیں ہوتا تو شاید میں سب سے زیادہ بے اصول لوگوں میں سے ایک ہوتا۔

عامر نے اس دوران اپنے پالتو جانور کے ساتھ گزارے لمحات کے تجربات کا بھی اشتراک کیا۔ فلم دل دھڑکنے دو میں پرینکا کے پالتو کتے کو آواز دینے والے عامر نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ پالتو جانور شاندار ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے ان دوستوں سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، وہ ہماری طرح کسی کا کسی کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے۔ ‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔