رشی کپور کے 15 مشہور فلمی ڈائیلاگ جو انھیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے
ہم سینکڑوں جنم لیتے ہیں۔ کبھی پتی-پتنی بن کر... کبھی پریمی بن کر... تو کبھی انجانے بن کر... لیکن ملتے ضرور ہیں آخر میں... نہیں ملیں گے تو کہانی ختم کیسے ہوگی۔ اسے پیار کہتے ہیں۔ (فلم صنم رے)
طویل مدت تک کینسر سے جنگ لڑنے والے رشی کپور عرف چنٹو جی بدھ کی صبح داغِ مفارقت دے گئے۔ فلموں میں ان کے ذریعہ نبھائے گئے کرداروں اور بولے گئے ڈائیلاگ فلم شائقین کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ یہاں پیش کیے جا رہے ہیں رشی کپور کے 10 فلمی ڈائیلاگس جس نے انھیں ایک رومانی اداکار بنانے میں اہم کردار نبھایا۔
- سبھی انسان ایک جیسے ہی تو ہوتے ہیں... وہی دو ہاتھ، دو پاؤں، آنکھیں، کان، چہرہ... سب کے ایک جیسے ہی تو ہوتے ہیں... پھر کیوں کوئی ایک، صرف ایک ایسا ہوتا ہے... جو اتنا پیار کرنے لگتا ہے کہ اگر اس کے لیے جان بھی دینی پڑے تو ہنستے ہنستے دی جا سکتی ہے۔ (فلم پریم روگ)
- دنیا کے ستم یاد، نہ اپنی ہی وفا یاد... اب کچھ بھی نہیں مجھ کو محبت کے سوا یاد۔ (فلم لیلیٰ مجنوں)
- جی کرتا ہے تمھاری ہر خواہش، ہر اِچھا کو اپنا مقصد بنا لوں۔ (فلم دامنی)
- محبت ریت رواج نہیں مانتی... اور نہ ہی وہ لفظوں کی محتاج ہوتی ہے۔ (فلم دیوانہ)
- ہم دہلی والے ملک کے ساتھ ساتھ دل پہ بھی حکومت کرنا جانتے ہیں۔ (فلم چاندنی)
- زندگی تو دھوپ چھاؤں کی طرح ہوتی ہے، اس میں اگر برے لوگ ہیں تو اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ (فلم بول رادھا بول)
- حسن کا دیوانہ ہوں... کبھی بھونرا، کبھی بلبل، کبھی پروانہ ہوں۔ (فلم عجوبہ)
- جو میں ہوں وہ میں نہیں ہوں، جو میں نہیں ہوں وہ میں بالکل نہیں ہوں، جو میں بالکل نہیں ہوں وہ میں ہوں۔ (فلم رفو چکر)
یہ بھی پڑھیں : رشی کپور کے انتقال کے بعد اہل خانہ کا بیان آیا سامنے
- پیار کرنے والے اعتبار کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگتے۔ (فلم قرض)
- تم نے اس وقت ایسے آدمی کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے، جس کے اپنے ہاتھوں میں سوائے لکیروں کے اور کچھ بھی نہیں۔ (فلم نیا دور)
- پیار ایک ایسی چیز ہے، آدمی تو آدمی جانور بھی دوست بن جاتا ہے۔ (فلم شیس ناگ)
- میں جانتا ہوں قانون بہرا ہوتا ہے، انصاف اندھا ہوتا ہے اور محبت بے چاری بے زبان ہوتی ہے۔ (فلم دنیا میری جیب میں)
- ہر عشق کا ایک وقت ہوتا ہے... وہ ہمارا وقت نہیں تھا... لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ عشق نہیں تھا۔ (فلم جب تک ہے جان)
- ہم سینکڑوں جنم لیتے ہیں۔ کبھی پتی-پتنی بن کر... کبھی پریمی بن کر... تو کبھی انجانے بن کر... لیکن ملتے ضرور ہیں آخر میں... نہیں ملیں گے تو کہانی ختم کیسے ہوگی۔ اسے پیار کہتے ہیں۔ (فلم صنم رے)
- شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کر غالب، یا وہ جگہ دکھا دے جہاں خدا نہ ہو۔ (فلم فنا)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔